خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 535 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 535

خطبات طاہر جلد 14 535 خطبہ جمعہ 21 / جولائی 1995ء لا زم ہے کہ وہ خدا کی خاطر اس مجلس میں بیٹھیں۔اگر کچھ نہ بھی پلے پڑے تو آپ نے کچھ ضائع نہیں کیا، یہ وقت آپ کے کام آ گیا کیونکہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ خدا کی خاطر بیٹھنے والوں کی صحبت ایسی بابرکت ہے کہ جو شخص محض پاس کسی اور غرض سے بھی بیٹھ جاتا ہے مگر شامل رہتا ہے اس پر بھی اللہ تعالیٰ برکت نازل فرماتا ہے اور فرشتوں کو کہتا ہے کہ ان کو بھی ان لوگوں میں لکھ لو جو میرے ذکر کرنے والوں کے پاس بیٹھے تھے اور ثواب کے مستحق ہیں کیونکہ جو میری خاطر بیٹھنے والے لوگ ہیں مجھے اتنے پیارے ہیں، ایسے معزز ہیں کہ ان کے ساتھی بھی ان سے عزت پاتے ہیں۔تو آپ اس خاطر جلسے کی تقریروں میں بیٹھیں۔اگر کچھ سمجھ نہیں آتی یا ذوق نہ بھی ہے ، کم از کم اس وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر پڑے گی اور ہو سکتا ہے یہی آپ کی بخشش کا سامان ہو جائے۔تو وہ رونقیں جو جلسے سے باہر ہو جاتی ہیں وہ جلسوں کے اندر رہیں گی اور باہر کامل سکون اور امن ہوگا اور کوئی شخص بے ضرورت پھرتا دکھائی نہیں دے گا اور پنڈال ہمیشہ بھرے رہیں گے اور یہ بات فی ذاتہ ایمان بڑھانے کا موجب بنتی ہے بہت اعلیٰ تربیت کا موجب بنتی ہے۔پھر فرمایا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ یہ لوگ نماز قائم کرتے ہیں۔اب جلسے کے دوران مہمانوں کو بھی اور میز بانوں کو بھی دونوں کو نماز کو بہر حال قائم کرنا ہے کیونکہ یہ سب تعریفیں ان لوگوں کی جارہی ہیں جنہوں نے آخر مغفرت کے دروازے سے گزرنا ہے، جن کے خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑے درجات ہیں۔تو آپ کو اس کا مستحق یوں بنا ہو گا کہ نمازوں کو قائم کرنا ہوگا۔جلسے کے دنوں میں با قاعدگی سے ہر شخص جو وہاں موجود ہو اس دائرے میں اسے نماز پڑھنی چاہئے۔سوائے اس کے کہ کوئی فریضہ ایسا سپرد کیا گیا ہو ایسا نظام جماعت کی طرف سے کام ہو کہ اس وقت باجماعت نماز میں شامل نہیں ہو سکتا۔اس کو پھر الگ باجماعت نماز پڑھنی چاہئے یعنی باجماعت نمازیں کئی ہو سکتی ہیں ایسی صورت میں۔پس نماز کو قائم کریں اور نماز کو قائم کرنے کا یہ مطلب صرف نہیں ہے کہ آپ نماز باجماعت پڑھیں لوگوں کو بھی پڑھائیں یہ اقام الصلواۃ ہے۔سمجھائیں، پیار سے نصیحت کر کے، ہمدردی کے جذبے کے ساتھ کہ بھٹی دیکھا سنا نہیں ہے کہ اللہ کی طرف سے کیا آواز آئی ہے۔حسی على الصلوة “نماز کی طرف دوڑے چلے آؤ۔نماز کی طرف دوڑے چلے آؤ۔اس خدا کی طرف سے آواز آئی ہے جو کہتا ہے اللہ اکبر، الله اکبر “خدا سب سے بڑا ہے، خدا سب سے بڑا ہے