خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 445
خطبات طاہر جلد 14 445 خطبہ جمعہ 23 / جون 1995ء الحق سے تعلق جوڑلیں گے تو زَهَقَ الْبَاطِلُ کی پیشگوئی پوری ہوگی۔انبیاء کی کامیابی کا راز الحق سے تعلق میں ہے۔( خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (بنی اسرائیل:82 ) پھر فرمایا:۔آج کے مضمون سے پہلے میں دو ممالک کے جلسہ سالانہ سے متعلق اعلان کر چکا ہوں۔اول جماعت احمدیہ USA کی طرف سے اطلاع ملی تھی کہ ان کا جلسہ سالانہ 23 جون بروز جمعۃ المبارک یعنی آج شروع ہو رہا ہے۔تین دن تک جاری رہے گا۔دوسرا جماعت احمدیہ انڈونیشیا کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ ان کا جلسہ سالانہ بھی 23 جون سے شروع ہو کر تین دن تک جاری رہے گا ان دونوں ممالک کے جلسہ سالانہ میں شریک تمام حاضرین کو خواہ وہ جماعت سے تعلق رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں ان کو میں آپ سب کی طرف سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ کہتا ہوں اور اس مبارک موقع پر ان کو شمولیت کی سعادت پر مبارک باد دیتا ہوں۔وہ تمام جلسے جو خدا کی خاطر منعقد ہوں اور کوئی غرض نہ ہو ان میں شمولیت بھی ایک بڑی