خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 418 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 418

خطبات طاہر جلد 14 418 خطبہ جمعہ 19 جون 1995ء ہوئے جب یوگنڈا جاتے ہیں تو وہاں کے نوجوان جو مسائل اُٹھاتے ہیں ، دینی تعلیم نہ ہونے کے با وجود قرآن کریم کا مطالعہ کرتے ہیں۔ان کی نظر گہرے گہرے مطالب پر اترتی ہے۔ان کے سوال بھی بڑے عارفانہ ہوتے ہیں، مجادلا نہ بھی ہوں تو بات کم سے کم غور کرنے کے بعد کرتے ہیں۔تو اس پہلو سے میں نے یوگنڈا کی عقل کو بہت روشن پایا۔یہ خوبی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک وقت تک یوگنڈا کو سارے افریقہ میں تعلیمی لحاظ سے ایک جو ہر خالص قرار دیا جاتا تھا۔تمام دنیا کے ماہرین علم کی رائے میں یوگنڈا افریقہ میں تعلیم کے لحاظ سے زیادہ ممتاز اور روشن دماغ تھا اور وہ روشنی ابھی بھی وہاں ملتی ہے لیکن بعض بدیوں نے اس روشنی پر تاریکی کا سایہ کر دیا ہے اور ایک بدی ان میں سے جو سب سے زیادہ ہے وہ ہے جھوٹ۔جھوٹ عام ہو گیا ہے وہاں اور بددیانتی بہت ہوگئی ہے۔یہ دو چیزیں ہیں جنہوں نے یوگنڈا کو ہر پہلو سے شدید نقصان پہنچایا ہے۔وہاں کے جو سر براہ مملکت تھے ان سے ملاقات کے دوران میں نے کھل کر یہ بات پیش کی۔میں نے کہا کہ آپ کو اخلاقی قدروں کی فکر کرنی چاہئے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت دولتیں عطا کی ہیں۔مشرقی افریقہ میں سب سے امیر ملک یوگنڈا ہے اور صلاحیتوں کے لحاظ سے اللہ نے آپ کو صلاحیتیں بھی بخشی ہیں ، علم کی دولت ، ذہن کی جلا ، ہر چیز موجود ہے لیکن دو باتیں ہیں جنہوں نے آپ کو ہر اس پہلو سے فائدے سے محروم کر دیا ہے۔جو اللہ تعالیٰ نے بطور نعمت آپ کو عطا کیا تھا۔ایک جھوٹ کی عادت اور دوسرے بددیانتی۔کوئی فیکٹری، کوئی کاروبا روہاں چل ہی نہیں سکتا بد دیانتی کی وجہ سے اور اتنی زیادہ ہے کہ عام آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔خدا کرے اب پہلے سے فرق پڑھ چکا ہو۔مگر یہ بات جو میں بتارہا ہوں یہ یوگنڈا کی برائی کی نیت سے انہیں بدنام کرنے کے لئے نہیں بلکہ یہ سمجھانے کی خاطر ، اب مجلس شوریٰ ہورہی ہے وہاں۔ان کو میں یہ پیغام بھیج رہا ہوں کہ جماعت اس بات کا جہاد شروع کرے۔اپنے اندر سے یہ دو برائیاں اکھیٹر پھینکے کیونکہ جو بدیانت ہے وہ غنی سے تعلق نہیں جوڑ تا بلکہ غیر اللہ سے تعلق جوڑ کر پیسے کھانے کی کوشش کرتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کوغنی سمجھتا نہیں اور دنیا کو اور مادے کو غنی سمجھتا ہے۔اس لئے جو میں بات کر رہا ہوں غنی کے حوالے سے کر رہا ہوں کہ اگر آپ غنی خدا سے تعلق جوڑنا چاہتے ہیں تو اس کے مستغنی پہلو سے نہ جوڑیں اس کی غناء جو عظمت ہے دولت کی یا ملکیت کی اس سے تعلق باندھیں اور اس سے تعلق باندھنے کا ایک اور