خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 417 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 417

خطبات طاہر جلد 14 417 خطبہ جمعہ 19 جون 1995ء سامنے آتا ہے اور ہمیشہ یہی ہوا ہے کبھی اس میں آپ کوئی استثناء نہیں دیکھیں گے۔تو انہی دو موقع پر جہاں یہ مضمون چلتے ہوں غنی اور حمید کا اکٹھا کر ہمیں قرآن کریم میں ملتا ہے۔اس کی مثال میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں لیکن اس سے پہلے میں یوگنڈا کے متعلق بھی بتا دوں کہ یوگنڈا میں بھی مالی کمزوری ہے اور قربانی کی کمزوری ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوگنڈا باقی افریقہ کی جماعتوں پر جو خدا کے فضل نازل ہورہے ہیں۔ان سے نسبتا محروم ہے۔سارے مشرقی افریقہ میں بعض کمزوریاں ایسی پائی جاتی تھیں جن کے نتیجے میں مغربی افریقہ میں جماعت کی نشو ونما کے مقابل پر مشرقی افریقہ میں عشر عشیر بھی نہیں تھیں، غیر معمولی فرق تھا لیکن اب جبکہ مغربی افریقہ اور بھی زیادہ جاگ کر پہلے سے بعض جگہوں میں سو گناہ رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔تو یہ جو برکت کی ہوا چلی ہے۔اس میں مشرقی افریقہ کی رفتار بھی تیز سے تیز تر ہورہی ہے اور امید ہے چند سال میں کایا پلٹ جائے گی لیکن یہ ہوا معلوم ہوتا ہے یوگنڈا پر نہیں چلی اور اس معاملے میں وہ ان برکتوں سے محروم چلا آرہا ہے۔اس کے عناصر کچھ اور بھی ہیں جن کا یہاں ساری عالمگیر جماعت کے سامنے رکھنا مناسب نہیں ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ ان کی طرف توجہ کی جائے گی۔مگر مالی قربانی کے لحاظ سے بھی وہ کمزور ہیں اور اس معاملے میں بھی عہدوں کے معاملے میں ان کی بعض کمزوریوں سے صرف نظر کی گئی لیکن گزشتہ چند سال سے میں نے ان کی جماعت کو پوری طرح آگاہ کر دیا ہے کہ آپ خدا کا ساتھ دیں نہ دیں، رہیں نہ رہیں، مجھے اس پہلو سے نظام جماعت کی کوئی فکر نہیں ، آپ کی فکر ہے۔آپ کا نقصان میرے لئے تکلیف دہ ہوگا لیکن یہ خیال کہ مجھے نظام جماعت کی فکر ہے بالکل وہم ہے۔اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدُ اللہ غنی بھی ہے اور حمید بھی ہے۔اس کو قطعاً آپ کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں۔وہ خود پیدا کر دے گا اور اگر نظام جماعت کا احترام کیا گیا اور اس کے نتیجے میں ناراضگی پیدا ہو تو اللہ خودسنبھالے گا۔اس لئے جو بعض بڑے بڑے بت بنے ہوئے تھے میں نے کوئی پرواہ نہیں کی۔میں تھے میں نے نے کہا ان کو کام سے الگ کر دیں معذرت کے ساتھ اور بے شک نئے آدمی آگے لائیں لیکن ابھی تک کچھ ایسی کمزوریاں ہیں کہ عمومی طور پر تعداد میں کمی ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ یوگنڈا کی ملکی بیماری ہے۔سارے یوگنڈا میں جہاں اللہ تعالیٰ نے بعض پہلوؤں سے ان کی عقلوں کو باقی افریقہ کے مقابل پر اگر برابر نہیں تو بعض دفعہ ان سے زیادہ جلا بخشی ہے، کم نہیں ہے کہیں بھی۔آپ افریقہ کا دورہ کرتے