خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 406 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 406

خطبات طاہر جلد 14 406 خطبہ جمعہ 19 جون 1995ء ساتھ شامل کر سکیں اور میں ان کے ساتھ شامل ہوسکوں۔جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں خدا تعالیٰ کی صفت غنی اور حمید کا ذکر ملتا ہے اور جہاں جہاں بھی لفظ غنی کا ذکر آیا ہے وہاں دو طرح سے انسان کو اس کی خاص بعض مہلک حالتوں سے متنبہ کرنے کے لئے آیا ہے۔اول خدا تعالیٰ سے منہ موڑ لیں اور اعراض کریں اور اس کے پیغام کو پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیں۔ایسے موقعوں پر ذکر کر کے بھی خدا تعالیٰ نے اپنے غنی ہونے کا ذکر فرمایا ہے اور جہاں مالی اعانت سے ہاتھ کھینچ لیں یا خدا تعالیٰ کے حضور مال پیش کرتے وقت گندہ اور بوسیدہ مال دے دیں جو ان کے کسی کام کانہ ہو اور اچھا اور پاکیزہ مال اپنے لئے رکھ لیں۔اس موقع پر بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت غنی کا خصوصیت سے ذکر فرمایا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھنے کے لئے جوڑوں کا جو استعمال ہے۔قرآن کریم میں وہ بہت مد ہوتا ہے۔مختلف موقع اور محل کے مطابق اللہ تعالیٰ اپنی ایک صفت کے ساتھ ایک دوسری صفت کو بیان فرما دیتا ہے۔جس کے نتیجے میں بعض غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں اور بعض مزید مثبت مضامین نظر کے سامنے ابھرتے ہیں۔اس مختصر تمہید کے ساتھ اب میں اس آیت کریمہ کا ذکر کرتا ہوں۔جس کی میں نے تلاوت کی ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ - اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو پاکیزہ چیزوں میں سے جو تم کماتے ہو وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُم مِّن الْأَرْضِ اور ہم نے جو دراصل زمین سے تمہارے لئے نکالی ہیں۔تو یہاں یہ نہیں فرمایا براہ راست کہ جو ہم تمہیں پاکیزہ چیزیں عطا کرتے ہیں۔ان میں سے بلکہ ان کے کمانے کا ذکر کر کے پھر یہ یاد دلایا کہ جو کچھ تم کماتے ہو وہ دراصل ہم ہی پیدا کرتے ہیں اور اول طور پر یہ ہماری ہی عطا ہے۔اس بات کو نہ بھولنا اور كَسَبْتُم کہہ کے ان کی کمائی کا ذکر کر کے ان سے جو یہ فرمایا گیا اس میں سے خرچ کرو تو اس کی آگے ایک حکمت ہے جو اس آیت کے اگلے حصے سے کھل جاتی ہے۔فرمایا يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ جو کچھ تم کماتے ہو وہ تمام تر طیبات پر مشتمل نہیں ہوتا بسا اوقات ان میں تمہاری ناپاک چیزیں بھی شامل ہو جاتی ہیں اور بعض چیزیں کمانے کے بعد پھر گندی ہو جاتی ہیں جو کچھ بھی تم کماتے ہو اس میں سے پاک چیزیں خدا کی راہ میں خرچ کیا کرو۔وَمِمَّا اَخْرَجْنَا لَكُمُ مِّنَ الْأَرْضِ اب واؤ ڈال کر