خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 357
خطبات طاہر جلد 14 357 خطبہ جمعہ 19 مئی 1995ء ہے۔یہ احساس زندہ رہے اور یہ احساس انسان سے غائب نہ ہو کہ خدا غائب ہوتے ہوئے ہمیں وہاں سے دیکھ رہا ہے جہاں سے ہم اسے نہیں دیکھ رہے یہ وہ لوگ ہیں جو شیطان سے محفوظ رہتے ہیں اور جب وہ خدا سے غائب ہوتے ہیں تو ان کا پھر کیا تناظر ہے وہ کس شکل میں ابھرتے ہیں۔ان کے متعلق بھی قرآن کریم ذکر فرماتا ہے۔کہتا ہے شیطان ان کو وہاں وہاں سے دیکھ رہا ہے جہاں سے وہ شیطان کو نہیں دیکھ رہے اور شیطان کے حملوں سے محفوظ نہیں۔خدا کے تعلق میں یہ مضمون بنے گا کہ خدا کی خیر سے محروم رہ گئے کیونکہ خدا کا دیکھنا اور اس کا قریب ہونا خدا کی خیر کوقریب تر کرنے کے مترادف تھا۔جو اس سے غائب ہو گیا وہ خیر سے، ہر اچھی چیز سے غائب ہو گیا اور شیطان اس کو دیکھ رہا ہے، وہ نہیں دیکھ رہا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر پہلو سے وہ شر کے قریب آ گیا ہے کیونکہ شیطان کا دیکھنا شر کی نیت سے ہے اور اس کا شیطان کو نہ دیکھنا بے دفاع ہونے کے معنے رکھتا ہے۔ایک حملہ آور اگر آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ نہیں دیکھ رہے تو پھر تو آپ ہر وقت خطرے کی حالت میں ہیں۔تو یہ ہے قرآن کریم کا نظام جو خدا تعالیٰ کی صفات کو کس طرح ادل بدل کر مختلف پہلوؤں سے پھیر پھیر کر بیان کرتا ہے اور انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے کہ چھوٹی سی کتاب دکھائی دیتی ہے مگر ہر چیز کے ہر پہلو کو بیان فرما رہی ہے۔تو علِمُ الْغَيْبِ خدا سے یہ تعلق باندھیں کہ اس کا غیب ہونا آپ کے لئے رحمت کا سایہ تو بنار ہے لیکن تاریکیاں پیدا نہ کرے اور تاریکیاں تب پیدا ہوں گی اگر آپ اس سے دور ہٹ کر خود غیو بیت اختیار کریں اور اگر آپ خدا سے غائب ہونا چاہیں گے تو خدا کی پکڑ کی نظر سے اور پکڑ کی دسترس سے تو آپ غائب نہیں ہو سکتے مگر شیطان کی پکڑ کی دسترس میں داخل ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اسی کا نام ظلمات پر ظلمات ہے۔آپ اندھیروں پر اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں۔پس یہ کوشش کرنا کہ ہم خدا تعالیٰ کی نظر کے احساس میں رہیں اور يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ کے تحت آئیں یہ اس زمانے کے سارے مسائل کا علاج ہے۔کیونکہ انسان جو دن بدن گناہوں میں ڈوب رہا ہے وہ خدا سے غائب ہونے کے نتیجے میں ڈوب رہا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ علِمُ الْغَيْبِ ہے وہ جہاں مرضی غائب ہو جائے پھر بھی ہمیشہ خدا کی نظر میں رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون پر بعض اور آیات کے تعلق میں ایک مسلسل