خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 307
خطبات طاہر جلد 14 307 خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے نزدیک خدا کا خوف رکھنے والا ہے اور روز مرہ کی زندگی میں اس سے رابطہ رہتا ہے اور آپ کو میں نے جیسا کہ نشان بتائے ہیں ان نشانات کو دیکھ کر کسی کے تقویٰ کا فیصلہ جس حد تک دیانتداری سے آپ کر سکتے ہیں اگر آپ کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تائید میں کھڑا ہوگا اور آپ کے فیصلے کی خامیوں کے ضرر سے جماعت کو محفوظ رکھے گا۔پس آج کے خطبہ کو اسی تحریک پر ختم کرتا ہوں کہ جماعت جرمنی کو دعاؤں میں یا درکھیں اس لحاظ سے کہ یورپ میں سب سے زیادہ تیزی سے نشو و نما پانے والی اور بکثرت مختلف لوگوں پر مستقل خدمت کرنے والوں کی جماعت ہے اس لئے یہ جماعت اس لحاظ سے یورپ کی ہر جماعت پر فوقیت لے گئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی نئی ذمہ داریوں کو جو کام کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں، ہر انعام جو عطا ہوتا ہے وہ ذمہ داری بھی لے کر آتا ہے۔جہاں ایک طرف انعامات عطا ہور ہے ہوتے ہیں۔وہاں دوسری ذمہ داریاں بھی بڑھ رہی ہوتی ہیں۔سب دنیا کی جماعت تو اس پہلو سے ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھنا چاہئے۔آئیوری کوسٹ کی بھی ایک خاص حیثیت ہے آپ کو یاد ہوگا میں نے جلسے پر آپ کو یہ رویا سنائی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے رویا میں دکھایا ہے کہ فرینکو فون ممالک میں بہت تیزی سے جماعت اب پھیلے گی اور وہ جو سابقہ غفلت تھی اس کا ازالہ ہو گا۔اب آئیوری کوسٹ وہ جماعت ہے جہاں فرینکوفون ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے احمدیت پھیلنی شروع ہوئی ہے اور حیرت ہوتی ہے کہ اچانک ہو کیا گیا ہے۔یعنی مربی وہی ہے ، کوششیں وہی لیکن جو دس سال کی محنت سے پھل نہیں ملتا تھا وہ چند ہفتوں کی محنت سے ملنا شروع ہو گیا ہے تو اس لئے آئیوری کوسٹ کے لئے دعا کریں۔نئے آنے والے جب زیادہ ہوں تو جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا آنحضرت ﷺ کا دستور تھا کہ خدا تعالیٰ کی نصیحت کے پیش نظر یہ دعا کرتے تھے سبحانک اللهم ربنا وبحمدك، اللهم اغفرلی پس اس دعا میں نئے شامل ہونے والوں کو بھی یاد رکھیں ، اپنے آپ کو بھی یاد رکھیں ، ان جماعتوں کو یاد رکھیں جن پر نئی ذمہ داریاں عائد ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں خدا کی خاطر سنبھالے ہوئے سب کاموں کو ، اللہ ہی کی طاقت سے بہترین رنگ میں سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین