خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 306
خطبات طاہر جلد 14 306 خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء کم دینے والوں کا تعلق ہے ان کے ساتھ دو قسم کے سلوک ہوتے ہیں بلکہ تین قسم کے کہنا چاہئے۔وہ لوگ جنہوں نے میری اس عام رخصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے لکھ کر مجھ سے اجازت حاصل کرلی ہو کہ ہمیں پورا چندہ دینے کی توفیق نہیں ہے ، ہم اتنا دے سکتے ہیں ان کو ووٹ دینے کا حق ہوگا۔وہ منتخب ہو سکتے ہیں ووٹ دینے والی کمیٹی میں،خود ووٹ دے سکتے ہیں ،امیر کو ووٹ دے سکتے ہیں مگر خود منتخب نہیں ہو سکتے کیونکہ جواد نی معیار چندے کا ہے اس سے گرے ہوئے ہیں ، ان کو میں نے یہ رعایت دی ہے۔رعایت کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ یہ تو کر سکتے ہیں کہ ووٹ دیں لیکن عہد یدار منتخب نہیں ہو سکتے۔دعا کریں کہ اللہ ان کے حالات درست کرے جب حالات درست ہو جائیں گے تو پھر خدا نے چاہا تو ان کو اس خدمت کی بھی توفیق عطا فرمادے گا۔دوسرے یہ کہ وہ لوگ جو اس کے باوجود اجازت نہیں لیتے۔ان کے لئے تو کوئی سوال ہی نہیں ان کا تو ووٹ بھی نہیں بن سکتا خواہ چندہ دیتے بھی ہوں اگر انہوں نے اسے با قاعدہ اجازت کے تابع نہیں کیا تو وہ چندہ نہ دینے والوں میں شمار ہوں گے اگر وہ بے قاعدہ ہیں اور کم دینے والے ہیں۔جولوگ اجازت نہیں لیتے اور چندہ پورا دیتے ہیں اور تقویٰ کے ساتھ ان کا چندہ ہمیشہ جاری رہتا ہے ایک آدھ مہینے کی یا چند مہینے کی کمزوریاں جن کی قانون اجازت دیتا ہے، ان کو برداشت کرتا ہے، ان کو چھوڑ کر ان کا معاملہ صاف ہے، ان میں سے آدمی منتخب ہو سکتے ہیں اور دعا کر کے انہی میں سے منتخب کریں۔بعض دفعہ لوگ لکھ دیتے ہیں کہ جی ہم تو پہلے دیا کرتے تھے۔پچھلے دوسال سے یا تین سال سے یہ مشکل آگئی ، ان کو میرا جواب یہ ہے کہ مشکل آئی ہے تو یہ بھی اس مشکل کا نتیجہ ہے کہ آپ اب اس خدمت سے محروم ہو گئے ہیں۔بیماری ہو تو ہم یہ تو نہیں کہتے کہ آپ جان بوجھ کر بیمار ہوئے تھے مگر آپ بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ دیکھیں میں مجبوراً بیمار ہوا تھا اس لئے مجھے سر درد نہیں ہونی چاہئے ، میں مجبور بیمار ہوا تھا اس لئے میرا پیٹ نہیں خراب ہونا چاہئے ، میری طاقت میں کمی نہیں آنی چاہئے۔آپ کی مجبوری اپنی جگہ لیکن بیماری کے اثرات کی مجبوری اپنی جگہ۔تو چندہ نہ دینے کے اثرات اپنی جگہ ہوں گے ، وہ چلیں گے اسی طرح۔اس لئے جماعت کی لگام آپ کے سپرد نہیں کی جاسکتی، نظام جماعت کی باگ ڈور آپ کے سپرد نہیں کی جاسکتی۔پس یہ دیکھیں کہ ان شرائط کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کے اپنے میں سے وہ آدمی منتخب