خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 150 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 150

خطبات طاہر جلد 14 150 خطبہ جمعہ 24 فروری 1995ء ہیں اور ہمیں دکھاتے ہیں موجود تھی۔مگر پہلے دکھائی نہیں دیتی تھی اچانک آنکھیں روشن ہو جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نئے مضامین انسان کو عطا ہوتے ہیں۔پس ایک معنی تو یہ ہے جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ باقی دنیا جن علوم سے فیض پاتی ہے ایک نئے دور سے فیض پاتی ہے وہ بھی دراصل فیضِ نبوت ہی ہے۔اور یہ امر واقعہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور ایک بھی ایسا دور نہیں جس کا ذکر قرآن کریم میں موجود نہ ہو، اسے کیسے اتفاق قرار دیا جا سکتا ہے۔ہر دور بتا رہا ہے کہ تم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے مرہون منت ہو لیکن پہچانتے نہیں ہو۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو حضرت محمد رسول اللہ یہ سے باندھنے کے لئے خصوصاً آخری زمانہ میں جو انکشافات ہیں ان کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا فیض سمجھانے کی خاطر فرمایا: اِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَانَ وَاَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَان الله وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا يَوْمَبِنْتُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ (الزلزال: 2تا6) أوْحَى لَهَان وہ زمانہ جبکہ زمین اپنے خزانے اگل دے گی اور اپنے اسرار کھول دے گی دنیا پر۔وہ زمانہ جبکہ زمین اپنے راز بیان کرنے لگے گی کیوں ایسا ہوگا؟ اس لئے کہ اے محمد ه بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا اس لئے کہ تیرے رب نے اس پر وحی کی ہے۔تیری وحی کی تائید میں وہ بولے اور اپنے راز دنیا پر کھولے۔پس حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں دیکھیں کیسے سب پیشگوئیاں مرکوز ہوئیں جس کے لئے کسی انسانی تائید کی ضرورت نہیں ، خدا خود تائید فرما رہا ہے۔خدا کا کلام خود بول رہا ہے۔یہ لیلۃ القدر بہت وسیع لیلۃ القدر ہے۔یعنی اس لیلۃ القدر کے آخر پر جوانوار کا نزول ہونا ہے وہ ہر طرف سے جو کو بھر دے گا اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔پس نزول ملائک ختم نہیں ہوگا ،نزول ملائک کا وہ دور ختم ہو گا جس میں شریعت نازل ہوتی ہے اور پھر جب فجر آئے گی تو پھر انوار کی تو بارشیں ہوں گی پھر نور نبوت دنیا کو روشن تر کرتا چلا جائے گا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔واضح ہو کہ عادت اللہ اس طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی رسول یا نبی