خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 130 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 130

خطبات طاہر جلد 14 130 خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء عطا فرمائے لیکن جماعت میں پور ا وقت دے رہے ہیں۔مشکل یہی ہے کہ وہ ٹیم جس کے سپر دانہوں نے کام کیا ہے وہ نہیں کر رہی اور اس کی اب ان کو نگرانی کرنی پڑے گی اگر وہ نہیں کر سکتے تو ان کو بدل دیں مگر امریکہ سے امریکن پروگرام آنے چاہئیں اور انگریزی کا جہاں تک تعلق ہے امریکن انگلش بھی ایک انگلش ہے لیکن الگ ہے کچھ اس میں بھی اگر ساتھ انگریزی زبان سکھانے کے اسی Formate پر جو ہم تصویریں پیش کر رہے ہیں ان کی طرف سے آجائیں تو ایک بہت ہی مفید با برکت کام ہوگا۔سپین نے بھی انفرادی طور پر لوگ پیدا کر دیئے ہیں مگر جماعتی طور پر وہاں یہ کام نہیں ہو رہا بلکہ منتظمہ بیٹھ گئی ہے بعض Tapes کے اوپر۔سب سے زیادہ فخر سے جو چیز پیش کی ہے وہ خطبات کے ترجمے ہیں کہ اتنے ترجمے ہو چکے ہیں حالانکہ اس کا نظام جماعت سپین سے کوئی بھی تعلق نہیں۔ایک مخلص آدمی جو بیمار ہے کبھی بیمار ہو جائے تو کام چھوڑ بیٹھتا ہے، کبھی صحت مند ہو تو کام شروع کر دیتا ہے اس کو باقاعدہ وظیفہ دے کر ہم نے براہ راست مقرر کیا ہوا ہے اور یہ سارا کام اسی کا ہے۔اس کے علاوہ آنریری (رضا کار ) خدمت کرنے والے بھی ہیں لیکن جس طرح میں نے کہا تھا کہ ٹیمیں منظم کی جائیں اور ان کی نگرانی کی جائے یہ نہیں ہو رہا۔UK کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے سارے کا رکن تو مرکز نے اپنے قبضے میں کرلئے ہیں ہم کیا کریں اور یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سے ہی گزارہ کیا جائے گا لیکن انگریزی زبان سکھانے کا جہاں تک تعلق ہے اور انگریزی میں ان چیزوں کے تراجم کا تعلق ہے جو مرکز میں خدمت کرنے والے UK کے ہیں معاملہ ان کی طاقت سے بڑھ کر ہے یہ۔بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں دن رات اور یہ U۔K کے خدام اور لجنات کا یہ فیض ہے جو ساری دنیا کو پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے مگر اسی کام کے لئے U۔K کی جماعت کو لازماً الگ ٹیمیں بنانی ہوں گی اور یہ خیال کر لینا کہ جی رنگ ترجمہ ہو گیا ہے اور اردو کلاس کا یہ تو علم سے مذاق کرنے والی بات ہے۔زبان سکھانے میں رنگ تر جمہ تو کبھی کام نہیں دے سکتا ، ساتھ ساتھ جو تر جمہ ہو رہا ہے۔اس کے لئے کوئی ایسی ٹیم بنائیں جو اللہ کے فضل کے ساتھ یہیں پیدا ہوکر بڑھنے والی ، انگریزی زبان پر عبور رکھنے والی ، تلفظ کے لحاظ سے، محاورے کے لحاظ سے، پورا پورا ان کے اوپر اعتماد کیا جاسکتا ہو اور پھر وہ ٹیمیں بنا کے بیٹھیں۔مرد کی آواز ہو تو مرد اس میں حصہ لے رہا ہو، عورت کی ہو تو عورت حصہ لے