خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 958 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 958

خطبات طاہر جلد 13 958 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء حصے میں نقوش جم رہے تھے اس کی سطح اونچی ہوتے ہوتے وہ اوپر کی جو باشعور سطح ہے اس میں ابھر آتی ہے۔جس طرح سمندر میں ٹیلے بنتے ہیں بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے جانور بے چارے ان گنت تعداد میں مرتے ہیں اور وہ بار یک بار یک تہہ بنتی چلی جاتی ہے بعض دفعہ ایک ارب سال یا اس سے بھی زیادہ لگتا ہے لیکن آخر با ہر نکل آتا ہے اور Coralline سارے اسی طرح بنے ہیں۔تو انسان کو بھی خدا تعالیٰ نے بڑے صبر کے ساتھ تعلیم دی ہے۔خدا کی ہر چیز میں صبر پایا جاتا ہے اور یہ بھی صبر والا حصہ ہے جنہوں نے بھی دیکھنا ہوگا ان کو باقاعدہ وقت دینا ہوگا اور صبر کے ساتھ دیکھتے رہنا ہوگا۔یہاں تک کہ انشاء اللہ ان کو وہ زبانیں آجائیں گی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہمارے را ویل بخاری صاحب ہیں، افریقہ سے پہلے وہاب صاحب تھے ان کو تو خیر آتی تھی مگر آ ڈ و صاحب ہیں اور اسی طرح اور ہیں جن کو کچھ پتا نہیں تھا تو اللہ کے فضل کے ساتھ اچھی بھلی وہ گفتگو کر نے لگ گئے ہیں۔براہ راست زبان سنتے اور سمجھتے ہیں ، ذہن ترجمہ نہیں کرتا خود پتا چلتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے لیکن یہ ہے غریبانہ پروگرام۔یہ میں آپ سے دوبارہ عرض کرتا ہوں جو کمپنیاں ایسے پروگراموں کے اوپر لکھوکھا ڈالر خرچ کرتی ہیں وہ ہم چند پیسوں میں پورے کر رہے ہیں واقعہ چند پیسوں میں۔یعنی اندر بیٹھے ،سمندر پہ تو لے جا کر نہیں دکھا سکتے نہ میرے پاس وقت ہے۔سمندر کی تصویر میں دکھا دیتے ہیں پتا تو لگ جاتا ہے اور بعض دفعہ لطیفے بھی ہو جاتے ہیں بیچ میں۔جب کھانے پینے کی چیزیں اور برتنوں وغیرہ کے متعلق اور متفرق گھر یلو چیزیں دکھانے کا پروگرام تھا تو میں نے ان کو کہا ہوا ہے پیسے خرچ نہیں کرنے جماعت کے۔اپنے گھروں سے کارکن لے آیا کریں چیزیں۔تو نمونے کے طور پر میں اپنے گھر سے، میز سے سب ڈھیریاں اکٹھی کر کے لے جارہا تھا تو مجھے یاد آیا کہ نمک دانی یا مرچ دانی کا برتن نہیں رکھا تو میں نے اٹھا کر جیب میں ڈالی ، جگہ نہیں تھی اور اب وہ خیال تھا کہ پہلے نکال کر رکھ لوں گا وہاں بھول گیا جب باری آئی تو میں نے جیب سے نکالی تو اس پر کینیڈا سے میری بہن امتہ الجمیل کا احتجاج آیا یعنی احتجاج کوئی سختی کا نہیں تھا نرمی اور پیار کا تھا کہ بھائی اب یہ تو نہ کریں کہ جیب میں ہاتھ ڈال ڈال کر نمک دانیاں نکالیں عجیب لگتا ہے۔میں نے کہا ہم ہیں ہی عجیب لوگ۔ہمارے پروگرام غریبانہ اور سادہ ہیں اور دنیا شرماتی ہوگی مجھے تو کوئی شرم نہیں۔مجھے تو پتا ہے کہ رسول اکرمﷺ سے متعلق ہمیں اللہ نے خبر دی یہ کہو و مَا اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ میں تو ضرورت کی چیزیں پوری کروں گا مجھے