خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 956
خطبات طاہر جلد 13 956 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء ابھر رہا ہے اس کو اپنے ذہن میں جما کر اپنی زبان میں اس کو بیان کرے۔یہ طریق تھا جس پر مختلف اہل علم اور اہل زبان کو یہ ویڈیوز بھجوائی گئیں اور ان سے درخواست کی گئی کہ جتنی جلدی ہو سکے کریں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ہی پروگرام میں آٹھ زبانیں سکھا دی جائیں یعنی اردو کے ساتھ عربی بھی ہو، انگریزی بھی ہو ، فارسی بھی ہو۔اگر فارسی کا ابھی وقت نہیں آیا مگر جرمن وغیرہ ایسی زبانیں ، فرنچ ہو، سپینش ہو۔یہ حصہ ابھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا کیونکہ سب کی رفتار میں الگ الگ ہیں اور سب تجربہ کرنے والوں کی صلاحیتیں بھی الگ الگ ہیں اس لئے جب بھی ہم یہ شروع کریں گے تو لوگ گھبرا کر یہ نہ نہ سمجھیں کہ او ہو یہ نا کام ہو گیا۔یہ تجرباتی دور ہیں جن کے نتیجے میں ہم آئندہ بہتر پروگرام بنا سکیں گے۔مرکزی بنیادی ڈھانچہ بہر حال تیار ہورہا ہے۔اس میں پھر اضافے ہوتے رہیں گے۔اس کو آئندہ اور بھی کئی نئے نقوش عطا کئے جاسکتے ہیں۔جو پروگرام کو زیادہ خوبصورت بنادیں۔بعض لوگوں کو جو دقتیں تھیں وہ مجھ سے رابطہ رکھتے رہے اور ان کو جب سمجھایا تو ان کو بات سمجھ آگئی۔مثلاً ایک ہمارے نوید مارٹی صاحب جو فرنچ ہیں بہت تعلیم یافتہ آدمی ہیں اور خود مسلمان ہوئے اور رؤیا کے نتیجے میں ایک نہیں ایک سے زیادہ رویا دیکھیں اور ان کی شادی ہبتہ النور صاحب جو ہمارے امیر جماعت ہالینڈ ہیں ان کی بیٹی سے ہوئی ہے اور وہ ڈچ بولنے والی ہیں لیکن کچھ اردو کی شدھ بدھ بھی رکھتی ہیں۔انہوں نے مجھے دو تین خط لکھے کہ میں ترجمہ کر رہا ہوں یا دوبارہ اسی پروگرام کو اپنی زبان میں بھر رہا ہوں لیکن کچھ دقتیں ہیں بعض باتیں آپ ایسی کہہ جاتے ہیں کہ ان کا مفہوم سمجھ میں نہیں آتا تو اس صورت میں میں کیا کروں اور بھی کچھ دقتیں بتائیں۔ان کو میں نے سمجھایا کہ ایسے حصے بعض دفعہ ہم ادھر ادھر کی کوئی اور بات شروع کر دیتے ہیں اس کو آپ بھول جایا کریں اس عرصے میں آپ اپنی طرف سے کچھ بھر دیں کیونکہ یہ لفظی ترجمہ ہو ہی نہیں رہا۔یہ کوشش تو ہے کہ بغیر کسی دوسری زبان کے استعمال کے ایک زبان سکھائی جائے تو جہاں تک آپ ہماری تصویروں سے استفادہ کر کے سمجھا سکتے ہیں وہ سمجھا ئیں۔جو باقی وقت ہے اس میں دہرائی بھی ہوسکتی ہے، بعض نئی باتیں آپ داخل کر سکتے ہیں اپنی عقل سے کہ سننے والا طالب علم ان کو سمجھ سکے۔تو کل ہی ان کا خط ملا ہے بہت خوش ہیں کہتے ہیں اس وضاحت کے بعد اب سب دقتیں دور ہوگئی ہیں اب میں بڑی تیزی کے ساتھ پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہوں لیکن نہ سب نے رابطے کیے ہیں نہ مجھے پتا ہے کہ کس کو کیا دقت ہے؟ اس لئے اللہ بہتر