خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 947 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 947

خطبات طاہر جلد 13 947 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء MTA کے پروگرام بنانے کے لئے ہدایات بے تکلفی اور سادگی سے نافع الناس پروگرام بنائیں۔( خطبه جمعه فرموده 16 دسمبر 1994ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کے خطبے میں مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ سے متعلق چند امور جماعت کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔نئے سال سے کچھ پروگرام میں تبدیلیاں ہورہی ہیں اور کچھ نئے پروگرام داخل کئے جارہے ہیں۔ان کے متعلق جماعت کو اطلاع دینا بھی ضروری ہے اور جماعت پر جو تعاون لا زم آتا ہے اس کی طرف بھی توجہ دلانی مقصود ہے۔پہلے پاکستان میں بارہ گھنٹے روزانہ کا ٹیلی ویژن پروگرام چلتا تھا اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا اور درست تھا کہ پاکستان کے حالات میں بارہ گھنٹے کی ضرورت نہیں ہے اور بہت سا وقت ہمیں مجبوراً بھرنا پڑتا ہے اور اس وقت دیکھنے والے بہت کم ہوتے ہوں گے۔دوسری طرف یہ تکلیف کا احساس تھا کہ چونکہ دل چاہتا تھا کہ یہ پروگرام ضرور دیکھیں اس لئے ہر وقت فکر لگی رہتی تھی کہ پیچھے پتا نہیں کیا پروگرام ہوں گے۔ہم دفتروں میں یا سکولوں یا کالجوں میں بیٹھے رہے اور ٹیلی ویژن اس دوران جاری رہا۔تو ان کی وضاحت کے لئے میں ایک دفعہ وہاں لکھ بھی چکا ہوں۔اصل بات یہ ہے کہ بارہ گھنٹے ہمارے لئے ضروری تھے اگر ہم بارہ گھنٹے اس وقت نہ لیتے تو وہ سیارہ جس پر جماعت احمدیہ کی پاکستان ، ہندوستان و غیرہ کی ضرورت پوری ہو سکتی تھی اور با احسن پوری ہو سکتی تھی اس کے اور