خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 923
خطبات طاہر جلد 13 صلى الله۔923 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 / دسمبر 1994ء محمد رسول ہے کیسا آقا ہے، میں بے چین رہا ہوں ساری رات کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو دکھ پہنچایا ہے اور محمد رسول اللہ ہے رات اس بے چینی میں گزارتے ہیں کہ جو بے اختیا رتھوڑا سا بدلہ مجھ سے لیا گیا اس سے مجھے تکلیف پہنچی ہے اور پھر اسی (80) بکریاں دے کر فرمانا کہ اپنے دل سے اس واقعہ کو نکال دو اس سے پتا چلتا ہے کہ اس مقدس دل میں مسلمانوں کے لئے اور بنی نوع انسان کے لئے کتنی رحمت تھی ، کیسی رافت تھی۔صلى الله جب میں اس بد بخت دنیا پر غور کرتا ہوں جو محمدرسول اللہ ﷺ پر زبان طعن دراز کرتے ہیں جنہوں نے تمام دنیا کو ایک دوسرے کی زبان کے طعنوں سے بچایا۔جب میں ان لوگوں کے حالات دیکھتا ہوں جو محمدرسول اللہ ﷺ پر ظلم کے چرکے لگا کر گندے الزام لگا کر تمام دنیا میں محمد رسول اللہ ﷺ کے عشاق کے دل دکھاتے ہیں تو میں ان کو حیرت سے دیکھتا ہوں کہ ان کو کیا پتا کہ کیا کر رہے ہیں جس نے تمام بنی نوع انسان کی عزت کی حفاظت فرمائی ، جس نے ہر حرمت کے لئے ہمارے دلوں میں احساس جگائے کہ تمہارے بھائی کی حرمت تمہاری حرمت ہے۔اس پر یہ لوگ اپنی بدنصیبی اور بد بختی سے ایسی ایسی بیبا کیاں اور ایسی ایسی جراتیں کرتے ہیں اور جو ادنی سی بھی تکلیف پہنچانے کا سزاوار صلى الله نہیں تھا، جو برداشت نہیں کر سکتا تھا کہ اس سے کسی کو تکلیف پہنچے آج تک اس رسول ﷺ کا پیچھا یہ ظالم نہیں چھوڑ رہے اور ہر طرح سے ان کو، آپ کو اور آپ کی امت کو تکلیف پہنچانے پر بضد ہیں اور مسلسل کرتے چلے جاتے ہیں اور پھر بھی دل ٹھنڈے نہیں پڑتے۔کہاں وہ جس نے راتیں ان کی خاطر جاگ کے کاٹیں کہ ان کو تکلیف نہ پہنچے ، کہاں یہ کہ جنہوں نے زمانے صرف کر دیئے آپ کو تکلیفیں پہنچانے میں۔حضرت محمد رسول اللہ ﷺ انہی قوموں کے متعلق ، جن کا ذکر میں کر رہا ہوں، جو عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی قو میں ہیں، ان کے متعلق جب قرآن کریم میں بتایا گیا کہ تیرا جو انہوں نے انکار کر دیا ہے اس کے نتیجے میں آخر ان پر عذاب نازل ہوگا اور ان کو سزا دی جائے گی تو یہ سن کر محمد رسول اللہ کی جو دل کی کیفیت تھی اس کو قرآن کریم یوں بیان فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِينَ کہ اے محمد تیرے انکار کی وجہ سے جو سزائیں مقدر ہیں ان سے تجھے اتنی تکلیف پہنچی ہے کہ کیا تو ان کے غم میں اپنی جان کو ہلاک کر لے گا اور یہ جو قرآن کا