خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 82 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 82

خطبات طاہر جلد 13 82 خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1994ء ذکر سے چلتا ہے اور انسان کو نہ صرف نئی زندگی عطا کرتا چلا جاتا ہے بلکہ اس کے درجات اس دنیا میں ہی بلندتر ہونے لگتے ہیں۔کیونکہ ذکر کے ذریعے انسان سب رفعتیں حاصل کر سکتا ہے اور کرتا ہے۔ذکر کے ذریعے خدا سے تعلق باندھنے کا ایک ہی مطلب ہے کہ اس کی صفات کا جلوہ انسان پر اترتا ہے اور اس کا جلوہ انسان کو ، اس کی صفات کو ڈھانپ لیتا ہے۔پس اس پہلو سے میں آپ کو یہی نصیحت کرتا ہوں کہ آج کل چونکہ ذکر ہی کے مضمون پر خطبات جاری ہیں۔اس لئے آپ خاص طور پر ذکر الہی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور اس سے یہ دعا مانگیں کہ آپ کی نیکیوں کی حفاظت فرمائے ، آپ کو ثابت قدم بنائے اور صبر عطا کرے۔صبر سے مراد صرف تکلیف کا صبر نہیں بلکہ اصل اور اعلیٰ مزاج نیکی پر صبر ہے۔صبر کی کچی اور اعلیٰ تعریف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمائی اور قرآن کریم کے مضمون ہی کو اپنے الفاظ میں بیان فرمایاوہ یہ ہے کہ نیکیوں پر انسان ثابت قدم ہو جائے ان کو پکڑ کر بیٹھ رہے۔پس اس پہلو سے آپ اپنی نیکیوں پر صبر کریں لیکن صبر کے لئے اللہ تعالیٰ سے استعانت کریں اس سے دعا کریں کہ وہ آپ کو توفیق بخشے کہ آپ صبر کرنے والے ہوں۔آپ نے جو نیکیاں اختیار کیں ہیں ان پر اگر صبر کر جائیں گے تو آئندہ کے لئے ہمیشہ یہی صبر آپ کی ڈھال بن جائے گا۔اور اِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ “ کے مضمون کو آپ بار بار اپنے حال پر اطلاق پاتے دیکھیں گے۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ “ فرماتا ہے اللہ تعالیٰ اور یہ مضمون جو ہے وہ جزا کے مضمون سے اعلیٰ تر مضمون ہے۔اللہ ان کے ساتھ رہتا ہے چونکہ انہوں نے تنگ لمحوں پر خدا کی خاطر صبر کیا تھا۔اس لئے آئندہ غموں سے حفاظت کے لئے خدا ساتھ رہنے لگ جاتا ہے۔فرشتوں کے نزول کے مضمون سے بھی یہ بالاتر رہے۔پس صبر ایک بہت عظیم نیکی ہے، بہت عظیم خوبی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ والصلوة ( آل عمران : 154) فرمایا ہے۔اب دیکھیں یہاں صلوۃ کا لفظ بعد میں رکھا اور صبر کا پہلے کر دیا۔حالانکہ صلوۃ ہر نیکی کی گنجی ہے۔لیکن اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ مبر کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو اور صبر کی دعا مانگو، صبر عطا کرنے کی دعا مانگو اور نماز کے ذریعہ اس مضمون کو مزید تقویت دو، تو اللہ تعالیٰ آپ کو صبر کا بہترین مضمون سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اسے جاری کرنے کی