خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 867
خطبات طاہر جلد 13 867 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1994ء غیبت سے کلیۂ اجتناب کریں، اگر جماعت میں غیبت کا قلع قمع ہو جائے تو عظیم کامیابی ہوگی۔( خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء بمقام ببيت الفضل لندن ) تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّن اثم وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا اَ يُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: 13) پھر فرمایا:۔آج کے خطبے کے لئے میں نے جس آیت کریمہ کا عنوان باندھا ہے یہ سورۃ الحجرات سے لی گئی ہے اور اس کی تیرھویں آیت ہے۔اس میں بعض امور کے علاوہ خصوصیت سے غیبت کے متعلق مسلمانوں کو جو مومنوں کے معاشرے کو متنبہ کیا گیا ہے اور ایسے الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی انسان اس کے پیغام کی حقیقت کو سمجھ لے تو غیبت کا تصور بھی اس کے قریب نہ پھٹے لیکن جس رنگ میں یہ ذکرفرمایا گیا ہے اس میں یہ بات بھی نکلتی ہے کہ اس مکروہ چیز کا شوق تم لوگوں میں اتنا پایا جاتا ہے کہ گویا اسے جانتے بوجھتے ہوئے بھی تم بے اختیار اس کی طرف کھنچے چلے جاؤ گے یا کھنچے چلے جاتے ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اول كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ سے یعنی