خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 864 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 864

خطبات طاہر جلد 13 864 خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1994ء جو گالیاں دیتا ہے جو بدسلوکی کرتا ہے اس سے وہ سلوک نہ کر۔اگر ہاتھ روکنے ہیں تو بدی میں ہاتھ روک اور نیکی میں ہاتھ نہ روک۔یہ وہ مضمون ہے جسے آنحضور ﷺ نے اپنی امت کے اخلاق کے حوالے سے ہم پر روشن فرما دیا ہے۔پس تمام دنیا کی جماعتیں ان باتوں پر خوب غور کریں اور جوسنتی ہیں وہ آگے ان لوگوں تک پہنچائیں جو نئے آنے والے ہیں اور براہ راست حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے تربیت کے محتاج ہیں۔کوئی تربیت ایسی نہیں جیسے رسول اللہ ﷺ کے الفاظ کی تربیت ہو جیسے اس میں طاقت ہے جیسے اس میں سادگی ہے جیسے دلوں میں ڈوبنے کی وہ صلاحیت رکھتی ہے کوئی دنیا کی نصیحت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔پس ان چھوٹے چھوٹے سادہ سادہ جملوں میں ڈوب کر پہلے خودان مضامین کو سمجھیں اور پھر ان کے ذریعے تمام امت کو، بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانے کی کوشش کریں۔یہ اخلاق ہی ہیں جو امت واحدہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔عقائد ایک ہو کر بھی امت واحدہ نہیں بنایا کرتے۔یہ سادگی کی باتیں ہیں، بے وقوفی کی باتیں ہیں۔دیکھو کتنے اسلام میں فرقے ہیں ان کے آپس میں اختلاف چھوڑو، ان کے اندر جن کے ایک جیسے عقیدے ہیں ان میں کہاں محبت ملتی ہے وہ کہاں امت واحدہ بن گئے ہیں۔امت واحدہ کبھی محض عقائد سے نہیں بنا کرتی۔امت واحدہ اخلاق حسنہ سے بنا کرتی ہے تبھی اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو فرمایا وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظٌ الْقَلْبِ لَا نَفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ (البقرة: 160 ) کہ اے محمد رسول ﷺ اللہ اپنے تمام عظیم عقائد اور تعلیم اور حکمت کے بیان کے باوجود تو ان لوگوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا نہیں کر سکتا تھا یہ تیرا حسن خلق ہے جو خدا نے تجھے نعمت کے طور پر عطا کیا ہے جس نے ان دلوں کو ایک ہاتھ پہ ایسا باندھ دیا ہے کہ ایک جان ہو گئے ہیں، ایک وجود کے اعضاء بن چکے ہیں اور اس ایک بدن میں تیرا دل ، تیرا حسن خلق دھڑک رہا ہے۔پس آج بھی اگر دنیا کو امت واحدہ بنانا ہے تو حسن محمد مصطفی مے ہے جو پہلے آپ کے دلوں میں دھڑ کے گا، پھر آپ کے خاندان کے دلوں میں دھڑ کے گا۔جب یہ جماعت کے دلوں میں دھڑ کے گا تو خداہ گواہ ہے کہ سب دنیا کے دلوں میں دھڑ کنے لگے گا اور ہم خدا کے فضل سے وہ خوش نصیب ہوں گے جو حضرت محمد رسول اللہ اللہ کے نور کی برکت سے تمام دنیا کو امت واحدہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔