خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 857
خطبات طاہر جلد 13 857 خطبہ جمعہ فرمود ه 11 نومبر 1994ء حوالے سے چند صیحتیں کرنی چاہتا ہوں پہلی مال کے خرچ اور صدقے سے تعلق رکھتی ہے۔مسلم کتاب البر میں یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے درج ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا۔یہاں جو صدقہ عرف عام میں رائج ہو چکا ہے کہ گلے سے بلا ٹالنے کی خاطر مجبورا کچھ غریبوں کو دے دو۔یہ جو صدقہ ہے یہ بہت وسیع لفظ ہے جو قرآن کریم میں استعمال ہوا ہے اور انہی معنوں میں آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں۔اس میں زکوۃ بھی آجاتی ہے اور دوسرے بعض اعلیٰ اخراجات بھی آجاتے ہیں۔رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ کا بندہ جتنا کسی کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے۔مال کم نہیں ہوتا اور جتنا معاف کرتا ہے اتنا عزت میں بڑھاتا ہے، ان دونوں مضامین کا کیا تعلق ہے بظاہر تو ایک ایک دوسرے سے ہٹی ہوئی دو الگ باتیں ہیں لیکن آنحضرت ﷺ کے چھوٹے چھوٹے فقروں میں بے انتہا حکمت کے موتی پروئے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ وہ موتی پانی کی تہہ میں ملنے والے موتی ہیں، غوطہ لگانا پڑتا ہے، بعض دفعہ کھلے کھلے دکھائی دے جاتے ہیں۔یہاں مال خرچ کر کے انسان بظا ہر کم ہورہا ہوتا ہے اور ایسی ہی صورت بعض دفعہ ہوتی ہے کہ کسی کو معاف کرنے سے انسان اپنے اندر خفت محسوس کرتا ہے۔اس نے کوئی زیادتی کر دی ہے اور یہ بدلہ لے سکتا ہے لیکن نہیں لے رہا اور دنیا کی نظر میں اس پر اس کا ظلم چڑھا ہوا ہے اور اس نے اتارا نہیں ہے ایسی صورت میں بسا اوقات بے عزتی کا سوال ہوتا ہے جو معافی کی راہ میں مانع ہو جاتا ہے۔یہاں وہ مضمون ہے جو آنحضرت ﷺ بیان فرما رہے ہیں کیونکہ اس کی جزا یہ بتائی اتنا ہی زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے۔تو اگر خدا کی خاطر کسی کو معاف کرنے میں انسان کے نفس کی تذلیل دکھائی دیتی ہو اور انسان کو معافی مانگتے ہوئے تو چھوٹا ہونا ہی پڑتا ہے، بعض دفعہ معافی دینے میں بھی چھوٹا دکھائی دیتا ہے انسان۔ایسی صورت میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے وہ تمہیں چھوٹا نہیں رہنے دے گا خدا کی خاطر اگر تم عفو کا سلوک کرو گے اور بظاہر تم بے بدلہ کے رہ جاؤ گے تو اللہ تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ تمہاری عزت کو بڑھائے گا۔پھر اگلا مضمون بھی بالکل اسی تعلق میں ہے فرمایا جتنی زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی اسے بلند مرتبہ عطا فرماتا ہے۔وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلا