خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 849
خطبات طاہر جلد 13 849 خطبہ جمعہ فرموده 11 / نومبر 1994ء غربت تر ڈ و پیدا کرتی ہے اور کئی قسم کے وہ سوال اٹھاتے ہیں کہ وہ تو صاحب تو فیق لوگ ہیں ان کو تو بہت کچھ ملا ہوا ہے، انہوں نے دے دیا تو کیا فرق پڑتا ہے ہمارا تو روز مرہ کا جینا مشکل ہوا ہوا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی بھی خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے مبرا نہیں ہے۔اگر روز مرہ کا جینا بھی مشکل ہے تو اس مشکل میں اس حساب سے کچھ ذرا سا اضافہ خدا کی خاطر کر لو اور وہ مشکلات اس خرچ کی برکت سے دور ہوں گی۔پس یہ بہت ہی عظیم نسخہ ہے غربت دور کرنے کے لئے کہ وہ لوگ جو غریب ہوں خدا کی راہ میں جب وہ خرچ کرتے ہیں تو ان کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھ جاتا ہے۔یہ مضمون تحریک جدید کے حوالے سے چل رہا ہے۔تحریک جدید کے چندوں کے سلسلے میں ایک وضاحت بھی ضروری ہے۔مجھے کوریا کی جماعت کی طرف سے یہ جائز شکوہ موصول ہوا ہے کہ آپ نے کوریا کا بالکل ذکر نہیں کیا حالانکہ یہاں ایک نئی اٹھتی ہوئی جماعت پیدا ہوئی ہے اللہ کے فضل کے ساتھ اور ایک پہلو سے وہ سب دنیا پر سبقت لے گئی ہے کیونکہ اس کا فی کس چندہ سوئٹزر لینڈ کے چندے سے بھی بقد ر سو پاؤنڈ فی کس زیادہ ہے تو جہاں ہم نے ان کے لئے خصوصیت سے دعا کی تحریک ہو، یہ بالکل چھوٹی سی جماعت ہے اور بہت سے ایسے مہاجرین ہیں یہاں جن کو ابھی تک قانونی طور پر بھی کوئی تسلی نہیں کہ وہ کچھ رہ بھی سکیں گے کہ نہیں وہاں۔چھوٹی موٹی تجارتیں کرتے ہیں یا بعض مزدوریاں کر کے گزارا کر رہے ہیں لیکن خدا نے وسعت قلبی عطا فرمائی ہے اور اس پہلو سے تحریک جدید کے چندے میں فی کس کے حساب سے وہ ساری دنیا پر سبقت لے گئے ہیں۔ایک اور مجھے شکوہ ملا تھا زائر کی طرف سے۔زائر والے کہتے ہیں آپ نے ہمارا نام تو لینا شروع کر دیا ہے مگر ہم دور افتادہ افریقہ کی ایک جماعت ہیں کچھ حوصلہ افزائی کریں، کچھ ہمیں سلام پیار بھجوائیں تا کہ ہم بھی آگے بڑھ کر اپنے دوسرے افریقن بھائیوں کے شانہ بشانہ سلسلے کی خدمات کرسکیں۔تو زائر کی جماعت کو بھی میں سب کی طرف سے محبت بھر اسلام پہنچا تا ہوں وہاں کے حالات بہت مشکل ہیں۔لیکن حالات خواہ کیسے بھی ہوں خدا تعالیٰ کا اپنے پاک بندوں سے یہ وعدہ ہے کہ ہر موسم میں تمہارا پاک درخت پھل دے گا۔تُؤْتِی اُكُلَهَا ہر حال میں دے گا خواہ کیسا ہی موسم ہو کیسے ہی دن ہوں۔پس جماعت احمدیہ نے تو اس آیت کی سچائی کو اپنے حال پر ہمیشہ پورا اترتے دیکھا ہے۔ایک بھی استثناء اس میں نہیں۔جماعت احمد یہ عالمگیر پر مختلف ملکوں میں مختلف قسم کے