خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 847 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 847

خطبات طاہر جلد 13 847 خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1994ء صلى الله نور محمد ﷺ اور اخلاق حسنہ کی برکت سے دنیا کوامت واحدہ بنائیں ( خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1994ء بمقام بیتا الفضل لندن) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَاتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ ۚ فَإِنْ لَّمْ يُصِهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقرة: 266) لِيُنْفِقُ ذُوْسَعَةٍ مِنْ سَعَتِهِ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنْفِقْ مِمَّا اللهُ اللهُ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا مَا أَنهَا سَيَجْعَلُ اللهُ بَعْدَ عُسْرِ يُسْرًا (الطلاق: 8) پھر فرمایا:۔یہ آیات جن کی تلاوت کی ہے یہ پہلے گزشتہ جمعے پہ پڑھی جا چکی ہیں اور غالبا وہاں حوالہ دے دیا گیا تھا بہر حال یہ کوئی ایسا مشکل مسئلہ نہیں ہے حوالہ خود تلاش کر سکتے ہیں۔ان آیات کی تکرار کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مجھے بعد میں بتایا گیا کہ ایک لفظ میں نے سہو ا غلط پڑھ دیا تھا یعنی جَنَّاتِیم کی بجاۓ الْجَنَّةُ پڑھ دیا گیا تھا جَنَّتِ بِرَبُوَةٍ کی بجائے الجنة بربوۃ پڑھا گیا تھا تو درستگی تو ویسے