خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 843 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 843

خطبات طاہر جلد 13 843 خطبہ جمعہ فرموده 4 نومبر 1994ء چندوں کے علاوہ فی تحریک جدید کا چندہ دہندہ 164 پاؤنڈ پیش کرے اللہ کے فضل سے بہت بلند معیار ہے۔جاپان کو پچھلی دفعہ میں نے سنا دیا تھا کہ آپ ان سے پیچھے ہیں اس معاملے میں تو انہوں نے زور لگایا تو وہ بھی 163 تک پہنچ گئے ہیں۔163۔90 تک ان کی مالی قربانی کا معیار پہنچ گیا ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ سوئٹزر لینڈ اس سے بھی گیارہ قدم آگے نکل گیا ہے۔اور اس سال سوئٹزر لینڈ کی فی کس مالی قربانی تحریک جدید کے لحاظ سے ایک سو چوہتر پاؤنڈ ارتمیں پنس 174۔38 پہ جا پہنچی ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے۔امریکہ تیسرے نمبر پر ہے اور اس کی مالی ترقی کا معیار 65۔38 پاؤنڈ ہے۔امریکہ اور ان ملکوں میں فرق یہ ہے کہ امریکہ میں یا تو بہت امیر لوگ ہیں یا بالکل معمولی غریب لوگ ہیں۔اور فی کس قربانی کے معیار کو بڑھانا آسان نہیں ہے سوائے اس کے کہ امیر غیر معمولی توجہ سے اپنے غریب بھائیوں کا حصہ بھی ادا کرنے کی کوشش کریں اور فی کس معیار کو بڑھانے کے لئے خصوصیت سے توجہ دیں۔بھیجیم اللہ کے فضل سے تمام قربانیوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔یہ چھوٹی سی جماعت جو پہلے بالکل معمولی ، بے حیثیت جماعت سمجھی جاتی تھی اب بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور فی کس تحریک جدید کے مالی قربانی کے معیار میں 57۔61 پاؤنڈ ان کا معیار ہو گیا ہے حالانکہ اکثریت درمیانے درجے کے لوگوں کی ہے۔بہت بڑی تعداد ہے جو عام گزاروں، روزمرہ کے گزارے سے زیادہ آمد نہیں کمار ہے۔پس اس کا مطلب ہے کہ وہ کل والا حال ہے ان کا۔شبنم پڑتی ہے لیکن دگنی کھیتی میں کمی نہیں آنے دی، دگنے پھل میں کمی نہیں آنے دی۔برطانیہ ان سے کافی پیچھے رہ گیا ہے مگر برطانیہ میں بھی اکثر Average اوسط درجہ کے لوگ ہیں بہت زیادہ امیر بھی نہیں ہیں اور بالعموم ترقی کر رہا ہے اس لئے یہ بھی خاص دعاؤں کا محتاج ہے۔جن جماعتوں کو تحریک جدید مرکزیہ نے Targets دیے تھے کہ آپ اپنی مالی قربانی کو یہاں تک پہنچادیں۔جن جماعتوں نے وہ ٹارگٹ پورے کر دیئے ہیں، ان میں سب سے نمایاں نام لاہور کا ہے، پھر ربوہ ، پھر کراچی، سیالکوٹ، کوئٹہ، پشاور، جھنگ ، فیصل آباد، حیدر آباد، شاہ تاج شوگر ملز، اسلام آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، مظفر گڑھ ، ملتان ، نواب شاہ اور آزاد کشمیر۔جہاں تک گزشتہ سال کے مقابل پر غیر معمولی جدوجہد کے ساتھ مالی قربانی کو آگے