خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 836 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 836

خطبات طاہر جلد 13 836 خطبہ جمعہ فرموده 4 نومبر 1994ء کے پیار کرنے والے بندوں میں سے کچھ وہ ہیں خوشحال ہیں ان کی مثال ایسے ہی ہے جیسے چوٹی پر لگائے گئے باغ پر موسلا دھار بارش اثر دکھائے اور کچھ ایسے ہیں جو غریب ہیں بہت تھوڑا ان کو رزق ملتا ہے لیکن تھوڑے کے نتیجے میں جذبہ قربانی بڑھ جاتا ہے اور وہ ان سے بھی زیادہ مقامات حاصل کر لیتے ہیں، ان اپنے بھائیوں سے بھی زیادہ جن کو دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بڑی نعمتیں عطا کی ہیں۔اور یہ امر واقعہ ہے اس میں ایک ذرہ بھی شبہ کی بات نہیں کہ ایسے بالعموم یہ ہے یعنی یہ ایک ایسی بات نہیں جو استثنائی ہو بالعموم یہ دکھائی دیتا ہے کہ غرباء میں قربانیوں کا معیار اونچا ہے امراء میں آپ کو استثنائی طور پر ایسے قربانی کرنے والے دکھائی دیں گے جو تناسب کے لحاظ سے اپنے غریب بھائیوں سے آگے نکل جائیں ورنہ بھاری اکثریت غرباء کی وہ ہے جن کی روحانی کھیتی دگنے پھل لا رہی ہے کیونکہ وہ ذاتی تنگی کے باوجود اپنی روزمرہ کی ضرورتوں کو کاٹ کر قربانی کر رہے ہوتے ہیں اور امراء میں بدقسمتی سے یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ اپنی آمد سے جو خدا تعالیٰ ان کو وافر عطا کرتا ہے اتنا دیتے ہیں کہ ان کو یہ خطرہ نہ رہے کہ ان کے منافع کے معیار گر جائیں گے اور یہ جو ذہن کی فکر ہے کہ ہم نے ابھی بہت سے کام کرنے ہیں اور جائیداد بڑھانی ہے اور کارخانے بنانے ہیں تجارتوں کو اور طرح فروغ دینا ہے یہ فکر ان کے منافعوں کے ایک بڑے حصے کو مزید دنیا طلبی کے لئے وقف رکھتی ہے اس واسطے وہ یہ نقصان سمجھتے ہیں کہ دین کی خاطر اتنی قربانی کی جائے کہ دیگر ہمارے جو روز مرہ کے تجارتوں اور اموال کو بڑھانے کے مواقع ہیں ان سے ہم محروم نہ رہ جائیں ، ان کو اپنے غریب بھائیوں سے یہ بات پیچھے رکھتی ہے لیکن ان میں بھی اللہ کے فضل سے بہت بڑے بڑے قربانی کرنے والے ہیں اور واہل کی جو مثال ہے ان پر اسی طرح صادق آتی ہے اور ایسے آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں بڑھ رہے رہیں کم نہیں ہورہے۔مسلسل جماعت کی قربانی کی تاریخ پر نظر ڈال کر آپ دیکھ لیں امراء میں جتنا پہلے قربانی کا رجحان تھا اس سے دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے اور پہلے سے بڑھ کر وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے باغات کو بلندی پر لگانے کے لئے کوشاں ہیں۔فرماتا ہے فَإِن لَّمْ يُصِبُهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ معاف کرنا ایک غلطی ہوئی۔پہلے ترجمے