خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 819
خطبات طاہر جلد 13 819 خطبه جمعه فرمودہ 28 اکتوبر 1994ء پس آپ جب ارادہ کرتے ہیں کہ ہم نے پہلے سے دو گنا پھل حاصل کرنا ہے تو پہلے سے دو گنی محنت کرنی ہے لیکن محنت سے زیادہ اپنے وجود میں وہ طاقتیں پیدا کرنی ہیں جن کے نتیجہ میں پھر محنت نہیں ہوتی بلکہ شوق اور آسانی کے ساتھ وہ کام سرانجام پاتے ہیں جو بعض دوسروں کو محنت سے کرنے پڑتے ہیں۔محنت زیادہ لمبے عرصے تک اس طرح کرنا ممکن نہیں ہوتا کہ ہر دفعہ محنت کرنے کے بعد آپ کا جسم چور چور ہو جائے اور بدن کا انگ انگ دکھنے لگے۔ایسی محنت سے آہستہ آہستہ دل متنفر ہو جاتا ہے پس ضروری ہے کہ مستقل ورزش کرتے ہوئے اپنی طاقت کو اتنا بڑھاتے چلے جائیں کہ وہ محنت دوسرے کو تو محنت دکھائی دے آپ کے لئے ایک طبعی اور فطرت کے میلان کے مطابق کام بن جائے یعنی فطرت کے خلاف چلتے ہوئے آپ کو وہ کام نہ کرنا پڑے۔اپنی فطرت کے میلان کے مطابق اپنی بڑھتی ہوئی طاقتوں کے نتیجے میں وہ کام آپ کو آسان دکھائی دے اور یہ کوئی کہانی کی بات نہیں یہ اسی طرح عملی حسابی بات ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔آنحضرت ﷺ نے جو اخلاق حسنہ ہمیں سکھائے ہیں ان کو سمجھ کر ان کو سیکھ کر لازم ہے کہ آپ کے روحانی بدن میں غیر معمولی طاقت پیدا ہو اور وہی طاقت ہے جو آپ کے کام آئے گی۔یہ پہلی حدیث جو تھی یہ انجم الصغير للطبرانی سے لی گئی تھی۔اب جو حدیث ہے یہ ترمذی باب صفۃ القیامۃ سے لی گئی ہے۔ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا الا اخبركم بـمـن يـحـرم على النار (ترندی باب صفۃ القیامتہ ) کہ کیا میں تمہیں اس شخص کی خبر نہ دوں جس پر آگ حرام ہو جاتی ہے فرمایا کیا میں تم کو بتاؤں کہ آگ کس پر حرام ہے؟ وہ حرام ہے ہر اس شخص پر جو لوگوں کے قریب رہتا ہے۔یعنی نفرت نہیں کرتا ان سے نرم سلوک کرتا ہے یہ جو یعنی نفرت نہیں کرتا نرم سلوک کرتا ہے یہ ھین لین سھل کا ترجمہ کیا گیا ہے اور ان کے لئے آسانی مہیا کرتا ہے، یہ بہت ہی اہم روز مرہ کا ایک دستور ہے جسے سمجھنا چاہئے کیونکہ یہ بہت ہی اہم راز ہمیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ جہنم کی آگ تم پر حرام کر دی جائے خدا تعالیٰ کی طرف سے اور کسی قیمت پر بھی تم جہنم میں داخل نہ ہو تو یہ آسان سا طریق اختیار کر لو۔دعوئی بہت مشکل اور طریق بہت آسان لیکن آسان ہونے کے باوجودا اکثر لوگ اسے اختیار نہیں کرتے اور وہ طریق یہ بیان فرمایا ہے کہ لوگوں سے دور نہ ہوان کے قریب رہو ہر انسان جب ایک طبقے سے ترقی کر کے ایک اونچے طبقے میں داخل ہوتا ہے تو