خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 767 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 767

خطبات طاہر جلد 13 767 خطبہ جمعہ فرموده 7 /اکتوبر 1994ء بے لوث اور فدائی مخلص کارکن تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد نماز عصر جمع ہوگی پھر اس کے بعد جو جنازے ہوں گے ان میں چودھری محمد عیسی صاحب کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔ایک اور سلسلہ کے معروف خاندان کے فرد جو خود بھی بہت مخلص اور فدائی تھے سیدمحمد سرور شاہ صاحب۔انگلستان کی جماعت سے تعلق رکھتے تھے لیکن لاہور گئے تھے وہاں ان کی وفات ہوئی ہے۔ایک قاضی بشیر احمد صاحب آف ساہیوال جو ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب امیر جماعت لاس اینجلس کے ماموں تھے اور جماعت کے ساتھ ہمیشہ اخلاص کا تعلق رکھا ان کا وصال ہوا۔ایک حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب کے صاحبزادے یوسف احمد الہ دین صاحب کے وصال کی اطلاع ملی ہے حیدر آباد دکن سے اور ایک مکرمہ سلیمہ اوصاف علی صاحبہ بنت حضرت مولا نا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر کا وصال ہوا ہے ان سب کی نماز جنازہ انشاء اللہ نماز جمعہ اور عصر کے معابعد ہوگی اب صف بندی کر لیجئے۔