خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 766 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 766

خطبات طاہر جلد 13 766 خطبه جمعه فرموده 7 /اکتوبر 1994ء ہیں۔نوحے سے مراد ویسے غم تو ہوتا ہی ہے خود آنحضرت ﷺ بھی اپنے بچے کے وصال پر رو پڑے تھے۔آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔اس کو نوحہ کرنا نہیں کہتے وہ اور چیز ہے۔میں آپ کو بتا تا ہوں کہ وہ کیا ہے؟ لیکن نوجہ سے مراد یہ ہے کہ پیٹنا اور واویلا کرنا ، لے گیا سب کچھ خدا، کچھ بھی نہیں چھوڑا، ہم مارے گئے برباد ہو گئے ، یہ وہ کیفیت ہے جو کفر ہے۔پس جماعت کو ہمیشہ مصائب اور تکلیفوں پر صبر سیکھنا چاہئے اور اگر یہ صبر اللہ کی رضا کی خاطر کریں گے تو وہ اس سے بہت زیادہ عطا کرتا ہے جو آپ نے کھویا اور جس پر آپ نے صبر کیا۔جہاں تک طبعی غم کا تعلق ہے اس سے تو اللہ تعالیٰ منع نہیں فرماتا وہ ایسا غم نہیں ہونا چاہئے جو آپ کے اور اللہ کے تعلقات کی راہ میں حائل ہو جائے بلکہ ان تعلقات کو بڑھانے کا موجب ہونا چاہئے۔آنحضرت ﷺ جب اپنے بیٹے کو لحد میں اتار رہے تھے تو آنحضرت کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اس وقت کسی نے کہا یا رسول اللہ ! آپ اور روتے ہیں، آپ نے فرمایا یہ اللہ کی رحمت ہے دل کی نرمی خدا کا احسان ہے اگر تجھے یہ نرمی نصیب نہیں تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔( بخاری کتاب الجنائز حدیث نمبر (1220) پس غم ہونا اور دل کا دکھنا یہ کفر نہیں ہے لیکن اس غم کو کیسے آپ سنبھالتے ہیں اس سے کیا سلوک کرتے ہیں اس کے نتیجے میں آپ اللہ سے دور چلے جاتے ہیں یا اللہ کے قریب آجاتے ہیں یہ وہ امر ہے جو اس وقت زیر نظر ہے۔پس جو شخص ایسے نوحے کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا غم سب سے پیارے وجود کو بھی اس کے ہاتھ سے گنوا دیتا ہے یعنی اللہ اس سے دور چلا جاتا ہے اس کا سودا بہت نقصان کا سودا ہے۔اب وقت چونکہ ہو چکا ہے اور یہ مضمون ابھی کافی باقی ہے انشاء اللہ تعالی باقی آئندہ خطبے میں جب بھی موقع ملے گا بیان کروں گا۔“ خطبہ ثانیہ کے بعدا قامت صلوۃ سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب خطبہ ختم ہوا ہے وفات کے صدموں کا ذکر چل رہا تھا جماعت کے بعض بہت ہی مخلص، فدائی، بے لوث کارکن ایسے ہیں وقتا فوقتا اللہ انہیں بلاتا رہتا ہے۔حال ہی میں ہمیں چودھری محمد عیسی صاحب مبلغ سلسلہ کے وصال کا صدمہ پہنچا ہے۔ایک لمبا عرصہ تک ہم اکٹھے پڑھتے رہے ہیں اور ایک لمبے عرصے تک انہوں نے انگلستان میں میرے ساتھ خدمت کے فرائض سر انجام دیئے ہیں۔بہت ہی