خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 758 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 758

خطبات طاہر جلد 13 758 خطبہ جمعہ فرموده 7 /اکتوبر 1994ء کی باز پرس کروں گا وہ شخص ہو گا جو کسی آزاد بندے کو پکڑ کر غلام بنالے اور اس کی قیمت کھا جائے۔تیسرا آدمی فرمایا وہ ہے جس نے کسی کو مزدوری پر رکھا اس سے پورا پورا کام لیا لیکن اس کو طے شدہ مزدوری نہ دی۔( بخاری کتاب البیوع حدیث نمبر : 2075) پہلی دو صورتوں میں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت میں کوئی دور کا بھی ایسا امکان دکھائی نہیں دیتا کہ ان بدیوں میں ملوث ہو۔لیکن مزدوری نہ دینے کا جو معاملہ ہے، یہ بہت سے باریک پہلو رکھتا ہے، بہت سے پردے رکھتا ہے۔اور جن گھروں میں جن علاقوں میں خدمت گار رکھنے کا رواج ہے ان میں عموماً یہ دیکھا گیا ہے۔عموماً نہیں تو یہ نظر ضرور آتا ہے کہ بعض لوگ اپنے گھر کے نوکروں سے ویسا سلوک نہیں کرتے جو ایک خدمت گار کا حق ہے اور اس کی تفصیل آنحضور نے مختلف جگہوں پہ بیان فرمائی ہے۔کچھ حصہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں مگر یہاں اب یہ منفی رنگ میں میں ذکر کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جوکسی سے کام لے اور اس کا حق ادانہ کرے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قیامت کے دن یہ سلوک فرمائے گا کہ وہ تین نمایاں مجرم جن سے خدا نے سختی سے باز پرس کرنی ہے ان میں ان لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔پس ظاہری طور پر اگر ایسا دکھائی نہ بھی دیتا ہو تو بعض دفعہ غفلت کی حالت میں بعض سلوک ایسے ہوتے ہیں جس سے ایک مزدور اپنے حق سے محروم رہ جاتا ہے۔اس کے متعلق جماعت کو ہمیشہ متنبہ رہنا چاہئے گھر کے نوکر ہوں، جو رواج تو اب کم ہوتا جا رہا ہے، یا تجارت میں نوکر ہوں ان سب سے ایسا حسن سلوک ہونا چاہئے کہ کوئی شائبہ بھی اس بات کا نہ رہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایسے شخص کو ناراضگی کی نظر سے دیکھے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک ور روایت ہے جو بخاری سے لی گئی ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ” طاقتور پہلوان وہ شخص نہیں ہے جو دوسرے کو پچھاڑ دے، پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابور کھے یعنی اپنے نفس کو پچھاڑ دے۔( بخاری کتاب الادب حدیث : 5649) اور یہ وہ نصیحت ہے جس پر توجہ نہ دینے کے نتیجے میں بہت بڑے بڑے دردناک واقعات پیدا ہوتے ہیں اور بہت سے جھگڑے ایسی شکل اختیار کر جاتے ہیں جن کے نتیجے میں خاندان دکھوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔لمبی مصیبتیں پیچھا کرتی ہیں، کئی خاندانوں کو مدتوں جیلوں میں وقت گزار نے پڑتے ہیں، بہت ہی بد حالتیں پیدا ہوتی ہیں۔ایک اس نصیحت کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں کہ ایک