خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 709
خطبات طاہر جلد 13 709 خطبه جمعه فرمود و 23 ستمبر 1994ء اخلاق حسنہ اپنا ئیں اور ان کے غلے کی دعا مانگیں ، بدخلق گھر عزت نہیں یا تا۔اپنے گھروں میں اعلیٰ اخلاق اپنا ئیں۔(خطبه جمعه فرموده 23 /ستمبر 1994ء بمقام لاس اینجلس،امریکہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج بھی بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں ملکوں کے کچھ اجتماعی یا جماعتی جلسے ہیں یا ذیلی تنظیوں کے اجتماعات ہیں اور ایک کافی بڑی فہرست تھی جس سے پتا چلتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج کل کثرت سے جلسے بھی ہو رہے ہیں اور اجتماعات بھی ملکی سطح پر ہورہے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اب وقت اعلانات پر لگنا شروع ہو گیا ہے اس لئے کبھی نام لے کر نہ بھی اعلان کیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔عموما ان سب کو دوست اپنی دعاؤں میں یا درکھیں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملکی اجتماعات ہو رہے ہیں یا جلسے ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے سارے اجتماعات کو للہ رکھیں، کہیں بھی کوئی انانیت کا یا دکھاوے کا پہلو، ان کی نیتوں میں یا اعمال میں داخل نہ ہو سکے۔نیکی کا کوئی کام بھی جہاں نیت میں معمولی سا بھی فتور داخل ہو جائے، کوئی کیٹر ا لگ جائے آخر وقت تک داغدار رہتا ہے اور اسے اچھے پھل نہیں لگتے۔یہ وہ اہم بات ہے جس کے پیش نظر مجھے پہلے بھی ایک دو دفعہ یہ خیال آیا کہ اگر اس رواج کو مستقل جاری کر دیا گیا تو بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں یہ شوق کہ ہمارا نام بھی پڑھ کر سنایا جائے۔ان کی نیتوں میں داخل ہو جائے گا اور یہ بھی ایک کیڑا