خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 64 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 64

خطبات طاہر جلد 13 64 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1994ء برائیاں دیکھتے تھے ہمارے عیوب پر نظر رکھتے تھے، بڑی محبت اور پیار سے الگ ہو کر ہمیں سمجھایا کرتے تھے لیکن کبھی تیز زبان سے لوگوں کے دلوں پرچر کے لگاتے ہم نے ان کو نہیں سنا لیکن ان کے مقابل پر ایسے لوگ بھی تھے جو ہر وقت اسی مشغلے میں رہتے تھے کہ فلاں میں یہ برائی ہے۔فلاں میں یہ برائی ہے۔فلاں فلاں کا بیٹا ہے دیکھو اس کی حرکتیں کیا ہیں اور اسی طرح انہوں نے اپنی عمریں ضائع کر دیں اور اپنی اولادیں ہاتھ سے ضائع کر دیں کیونکہ وہ لوگ جو نیکی میں انکسار رکھتے ہیں اللہ ان کی اولاد کی حفاظت فرماتا ہے اور وہ لوگ جو نیکی میں تکبر اختیار کر جاتے ہیں وہ پھر بعض دفعہ بغیر نیکی کے بھی اچھلنے لگتے ہیں اور ان کی نیکیاں تو ویسے ہی ضائع ہو جاتی ہیں ان کی اولا دوں کو ہم نے پھر بہت کم بچتے دیکھا ہے اکثر ضائع ہو جاتی ہیں۔حضرت رسول اکرم ﷺ نے اللہ کی محبت اور ذکر کے بیان میں حضرت داؤد علیہ السلام کا نام لیا ہے اور اس میں خاص حکمت ہے۔انبیاء میں سے جو سب نبیوں کا سردار ہے وہ ایک نبی کی مثال پیش کر رہا ہے جو اس کے مقابل پر ایک ادنی آسمان سے تعلق رکھتا تھا۔فرماتے ہیں۔عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضى الله عنه قَالَ قَالَ رسولُ الله صلى الله عليه وعلى آله وسلم كان مِن دُعَاءِ داؤد عليه السلام: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِى حُبَّكَ۔اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ ( ترمذی، کتاب الدعوات) حضرت اقدس محمد مصطفی علی علیہ نے فرمایا داؤڈ یوں دعا مانگا کرتے تھے۔بڑے پیار کے ساتھ حضرت داؤڈ کا نام لیا ہے کیونکہ دعاوہ تھی جو عین آپ کے دل کی آواز تھی اور کیا کیفیت ہوگی ہم اس کا تصور نہیں کر سکتے۔اس میں رسول اللہ ﷺ نے اپنے دل کی آواز کو ایک اور نبی کی زبان میں سنایا الله ہے فرماتے ہیں یہ دعامانگا کرتے تھے اے میرے اللہ میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں۔وَحُبِّ مَنْ يُحِبُّكَ اور اس کی محبت مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت میں بڑھاۓ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي جنگ اور ایسے اعمال مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دیں اَللَّهُمَّ اجْعَلُ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ اے میرے اللہ اپنی محبت کو میرے لئے بنا دے اَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِی۔میری جان سے بھی زیادہ