خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 668
خطبات طاہر جلد 13 668 خطبہ جمعہ فرمود و 2 رستمبر 1994ء تو اس کا تو سراسر نقصان ہی نقصان کا سودا ہے اس کی نیکیاں کھائی جاتی ہیں۔اس بیماری سے اور خدا تعالیٰ کا غضب وہ حاصل کر لیتا ہے۔دیکھیں ناسور اور کینسر کھانے والی چیزیں ہیں۔وہ بیماریاں ہیں جو اوروں کا نہیں تو اپنا گوشت کھاتی ہیں اور اسی کا نام ناسور بھی ہے اور کینسر بھی جب اور بڑھ جائے اور لا علاج ہو جائے تو یہ بیماریاں آنحضور ﷺ بیان فرمارہے ہیں ان کی بعینہ ہی نوعیت ہے یہ دوسروں کوتو کھا نہیں سکتیں اپنی روحانی طاقتوں کو، اپنی خوبیوں کو کھانے لگتی ہیں اور انسان اس کوڑھ کا مریض ہو کر محض ایک ذلیل اور رسوا ڈھانچہ بن جاتا ہے اس میں کچھ بھی قابل قدر چیز باقی نہیں رہتی۔پس ان سے پر ہیز کریں۔پھر فرمایا پیٹھ نہ موڑ و دوسروں سے، پیٹھ نہ موڑنے کا کیا مطلب ہے۔پیٹھ موڑنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو اس سے اونچا نہ سمجھو اور اس سے بے اعتنائی نہ کرو۔بعض لوگوں میں دیکھا گیا ہے کہ اگر وہ مجلس میں ہوں جہاں اچھے کھاتے پیتے لوگ، اچھے کپڑوں میں ملبوس ان سے باتیں کر رہے ہیں اور کوئی ان کا پرانا غریب بھائی یا دوست یا کلاس فیلوان تک آ جاتا ہے تو وہ اس طرف پیٹھ پھیر لیتے ہیں کہ ان کو یہ نہ پتا چل جائے کہ ہم ایک دوسرے کے بے تکلف دوست ہیں اور اگر وہ بے تکلفی سے بات کرے تو ان کو بڑا غصہ آتا ہے کہ تم کہاں آدھمکے ہو پرانی باتیں پرانی ہوگئیں اب تو میرا رتبہ بڑا بڑھ چکا ہے، میں اونچا ہو گیا ہوں۔دیکھتے نہیں کن لوگوں سے باتیں کر رہا ہوں۔صلى الله تو آنحضرت عمر کتنی باریک نظر سے اپنے صحابہ کی کمزوریاں دور فرماتے تھے۔دھوبی کپڑوں کو چیخ چیخ کر اس کے داغ دور کرتا ہے لیکن بعض اور بھی محنت کرنے والے ہیں وہ واپس لا کر پھر نظر سے دیکھتے ہیں اور ایسے مسالے رکھتے ہیں کہ اگر ذرا سا بھی کوئی داغ رہ جائے اس کو بھی دھوتے ہیں۔مگر روحانی بدن صاف کرنے والوں میں تمام صاف کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر محمد رسول اللہ ﷺ کا مرتبہ تھا کیونکہ آپ کے متعلق قرآن کریم نے یہ اعلان فرمایا ہے کہ آپ پاکبازوں کو پاک کرنے والے تھے۔ان لوگوں کے مزگی تھے جو پہلے ہی پاک لوگ ہو چکے تھے، تقویٰ شعار کو مزید تقویٰ عطا کرتے تھے۔چنانچہ قرآن کریم نے یہی تعارف فرمایا ہے شروع میں ہی کہ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرہ:2) کہ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ بڑے بڑے متقی بھی محمد رسول