خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 658 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 658

خطبات طاہر جلد 13 لئے برکت کا موجب بنے گا۔658 خطبه جمعه فرمود و 2 /ستمبر 1994ء یہ ایک عقل کی بات ہے لیکن محض عقل کا سودا مومن عقلمند کے لئے کافی نہیں۔اُولُوا الأَلْبَابِ کی یعنی وہ مومن جو عقل رکھتے ہیں ان کی جو تعریف قرآن کریم نے فرمائی ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کی عقل ہمیشہ ان کو خدا کی طرف لے جاتی ہے۔یعنی دنیا کے سودے کرنے والے بھی عقل والے ہوتے ہیں وہ فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن مومن اور اس دنیا دار عقل مند میں فرق ہے۔مومن عقل والا بہت بڑی قیمت لگاتا ہے اپنے سودے کی اور جہاں ایک طرف کچھ نقصان اٹھانے پر آمادہ ہو جاتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی رضا کا سودا کر لیتا ہے جس کی کوئی قیمت ہی نہیں ہے۔پس آپ جب نیک روش اختیار کریں، صاف گوئی اختیار کریں، تجارت میں دیانتداری سے کام لیں تو محض دنیاوی فائدے کی خاطر نہیں ، بلکہ اللہ کی رضا کی خاطر ایسا کریں۔اگر ایسا کریں گے تو آپ کو نقصان بھی ہوتا چلا جائے تو آپ کے قدم ڈگمگائیں گے نہیں۔آپ پر کسی قسم کا زلزلہ نہیں آئے گا۔آپ کامل تو کل کے ساتھ اس راہ پر گامزن رہیں گے اور یہی اعلیٰ اخلاق کی سب سے اچھی مثال ہے جن اخلاق کو دنیا کے کوئی بدلتے ہوئے حالات کسی طرح ڈگمگا نہیں سکتے ، وہ صاحب خلق لوگ ہیں، ٹیاں جن کے ساتھ ہونے کا خدا وعدہ فرماتا ہے اور ان لوگوں کی تقدیریں بدلی جاتی ہیں۔ان میں۔انفرادی طور پر بھی لوگ بالآخر خدا تعالیٰ کی برکتوں کا مورد بنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے انعامات اور فیوض پاتے ہیں اور قومی طور پر بھی یہ تو میں تمام دنیا میں تمام دوسری قوموں پر غالب آ جاتی ہیں۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم (الصف: 10) پر بھی غور کر کے دیکھیں۔آنحضرت ﷺ کے دین نے سب دنیا کے دینوں پر غالب آنا ہے اور دین یہی روش ، مسلک، اخلاق ، مذہب کا نام ہے۔پس اگر آپ کے اندر اخلاق نہیں ہیں تو وہ کیا اسلام ہو گا جو دنیا پر غالب آئے گا۔محض اسلام کا نام غالب آئے گا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اللہ و نام میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ نے پہلے سے خبر دے رکھی تھی کہ ایک ایسا زمانہ آئے گا جب اسلام کا محض نام رہ جائے گا اور ایسے لوگ بڑے بدنصیب ہوں گے ان کے علماء دنیا کی بدترین مخلوق ہوں گے۔(مشکوۃ کتاب العلم والفضل : 38) تو نام سے فرق نہیں پڑا کرتا۔اگر اسلام نے غالب آنا ہے اور ہر طرف اسلام نے پھیل جانا ہے اور خلق محمدی ساتھ غالب نہیں آتا اور خلق محمد گلی گلی گھر گھر عام نہیں ہو جاتا تو اسلام کے اس نام کی فتح میں خدا تعالیٰ کو کوئی