خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 650
خطبات طاہر جلد 13 650 خطبه جمعه فرموده 26 راگست 1994ء سے عظیم پاک تبدیلیاں پیدا فرما دیتے تھے اور آج بھی فرمارہے ہیں۔آج بھی یہی باتیں ہیں جو آپ کے اور میرے دل پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔تو انہی باتوں کو اپنا ئیں اور اسی طرح کی نصیحت کے طریق اختیار کرتے ہوئے اپنی سوسائٹی کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی توفیقات کو بڑھائے اور آپ کی باتوں میں اثر پیدا کرے۔خدا کرے آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نصیحتوں کی طرح ہماری نصیحتیں بھی ہمارے دل کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ہوں اور ہمارے کردار کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ہوں تا کہ وہ دنیا کے دلوں اور کردار پر یکساں غالب آجائیں۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔