خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 57

خطبات طاہر جلد 13 57 خطبہ جمعہ فرمودہ 21/جنوری 1994ء ان کی بھی آج اچانک وفات کی اطلاع ملی ہے اور اسی طرح ڈاکٹر عبدالغفور صاحب اسیر راہ مولی ننکانہ صاحب کی وفات کی اطلاع ملی ہے۔انشاء اللہ جمعے کی نماز کے بعد ان سب کے لئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور ان کو اور ان کی اولادوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔ایک مختصر اعلان یہ کر دوں کہ ریڈیو پہ سننے والے بکثرت شکایت کر رہے ہیں کہ آپ ہمارے وقت کا نہیں خیال رکھتے یا ہمیں ریڈیو کا وقت زیادہ لے کے دیں یا خطبہ وقت کے اندر ختم کریں کیونکہ عین اس وقت جبکہ مضمون اپنے اختتام تک پہنچ رہا ہوتا ہے۔جب آپ سمیٹ رہے ہوتے ہیں باتوں کو اس وقت اچانک ریڈیو بند ہو جاتا ہے تو ان کی اطلاع کے لئے میں عرض کر رہا ہوں کہ اب ہم نے ریڈیو سے سر دست تو یہ انتظام کیا ہے کہ بجائے ڈیڑھ بجے خطبہ شروع کرنے کے، ہمارا پروگرام شروع کرنے کے وہ ایک پینتیس پر شروع کریں گے اور دو پینتیس پر ختم کریں گے۔لیکن یہ تجربہ بھی سر دست جو ہم نے دیکھا ہے کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ پچھلے ایک دو خطبات میں میں چالیس منٹ تک خطبہ دیتا رہا۔بعد میں مجھے افسوس ہوا کہ وہ بے چارے پھر محروم رہ جائیں گے۔تو آج بھی ڈاک میں کئی شکایتوں کے خط تھے۔میں ان کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم اس طرف توجہ دے رہے ہیں۔اللہ کے فضل کے ساتھ ٹیلی ویژن کی طرح ریڈیو کے وقت کو بڑھانے کے لئے بھی گفت و شنید جاری ہے اور یہ بھی کوشش کر رہے ہیں کہ، ریڈیو اسٹیشن کی اس پروگرام کی طاقت بڑھائی جائے۔کیونکہ جتنی بجلی خرچ کرے اتنا ہی زیادہ وضاحت کے ساتھ دور دور تک ریڈیو سنا جاسکتا ہے۔تو امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ یہ ریڈیو اسٹیشن بھی بہت وسیع دائرے میں سنا جا سکے گا اور اطمینان کے لئے میں عرض کرتا ہوں کہ خطبہ جمعہ کو پورا Cover کرنے کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔ہمیں وقت مل جائے۔مشکل چیز یہ ہے کہ ان کے وقت آگے سے طے شدہ ہیں۔ورنہ ہماری طرف سے اس معاملے میں کنجوسی نہیں ہے۔یہ جو پانچ منٹ آگے بڑھایا گیا ہے یہ بھی انہوں نے بڑی مشکل سے مانا اور کہا کہ پہلے پانچ منٹ چھوڑو پھر ہم تمہیں اگلے پانچ منٹ دے دیتے ہیں۔لیکن امید ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔بعض دفعہ بعض کمپنیاں پروگرام بنا کر پھر اس سے الگ ہو جاتی ہیں تو وہ وقت مل جاتا ہے اور دعا میں یا درکھیں کہ اللہ کرے کہ انشاء اللہ یہ کی بھی پوری ہو جائے گی۔باقی جو ریکارڈ کرتے ہیں یہ ہمارا ویڈیو کا پروگرام ان کو چاہئے اپنے اپنے علاقوں میں یہ اعلان کر دیں کہ جو دوست