خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 548 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 548

خطبات طاہر جلد 13 548 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولا ئی 1994ء قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَسُولُ اللهِ لَقَوْا رُءُوسَهُمْ وَ رَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ اسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِيْنَ هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنْفِقُوا عَلى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا وَلِلَّهِ خَزَابِنُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون: 1 تا 9) پھر فرمایا:۔توہین رسالت کے نام پر جو مختلف ممالک میں یعنی اسلامی کہلانے والے ممالک میں تعزیراتی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اپنے دستوروں میں ان تعزیرات کو با قاعدہ دفعات کی صورت میں داخل کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ، میں نے خطبات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا تھا اور جماعت کو یہ بتایا تھا کہ چونکہ لمبا مضمون ہے ایک دو تین خطبوں کی بات نہیں اس لئے میں کوشش کروں گا کہ آئندہ جلسے کے خطبے پر کسی حد تک اس مضمون کو سمیٹوں اور پھر بقیہ حصے کو افتتاحی تقریر میں بیان کروں۔آج میں نے جن آیات کی تلاوت کی ہے ان کا اس مضمون سے گہرا تعلق ہے۔چونکہ وقت تھوڑا ہے اس لئے موقع اور محل کے مطابق ان پر تفصیلی روشنی بعد میں ڈالی جائے گی لیکن سادہ ترجمہ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔قرآن کریم فرماتا ہے جب منافقین تیرے پاس آتے ہیں یعنی اے محمد ﷺے ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو یقینا اللہ کا رسول ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ یہ منافقین یقیناً جھوٹے ہیں۔گواہی یہ دے رہے ہیں تو اللہ کا رسول ہے اللہ سب سے بہتر جانتا ہے کہ ہاں تو اللہ ہی کا رسول ہے اور اس کے باوجود خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جو یہ اعلان کر رہے ہیں جھوٹ بول رہے ہیں۔