خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 534 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 534

خطبات طاہر جلد 13 534 خطبہ جمعہ فرمود و 22 / جولائی 1994ء شاتم رسول کی سزا موت ہے ( گورنر پنجاب چودھری الطاف حسین۔روز نامہ مساوات فیصل آباد۔8 جولائی 1994ء)۔سردارظفر عباس صاحب آف رجوع مبر قومی اسمبلی کہتے ہیں ” حکومت توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتی جنہیں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا اعزاز حاصل ہو وہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں ( روزنامہ پاکستان لاہور۔9 جولائی 1994ء)۔یہ ہے جو ان کا توہین رسالت سے متعلق شور و غوغا اور فرضی قصے اور نو را کشتیاں اور وجوہات میں نے بیان کی ہیں اصل اس کا پس منظر کیا ہے۔اب میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ اس قوم کا کردار، دین سے لاعلمی کے نتیجے میں کس حد تک مسخ ہو چکا ہے۔فیصلہ سیشن جج لودھراں مجریہ 7 جون 1994ء کہتے ہیں: "The Muslims are very sensitive regarding Finality of the Prophethood۔Muslims can tolerate "Shirk" in Toheed but they cannot tolerate any shirk in Prophethood۔Preaching of anything contrary۔to the finality of the Prophethood outrages۔religious feelings to the Muslims۔" اس وقت اس قوم کی یہ حالت ہو چکی ہے کہ علماء ان کی جہالت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو اس مقام تک لے گئے ہیں کہتے ہیں اللہ کا شرک کوئی ایسی بات نہیں ہے، ثانوی حیثیت رکھتا ہے لیکن شرک فی الرسالت برداشت نہیں ہوسکتا اور شرک فی الرسالت کیا چیز ہے اس کی تشریح کچھ ضروری ہے۔پہلا تو اس کا حصہ ہے اللہ کا شرک برداشت ہو جائے گا رسول کا شرک برداشت نہیں کریں گے۔اللہ اس بارے میں کیا کہتا ہے فرماتا ہے: اِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَمَنْ تُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا (النساء :49) کہ اللہ تعالیٰ اپنا شریک بنانا کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتا۔خدا فرماتا ہے کہ جو میرا شرک کرے گا میں اسے معاف نہیں کروں گا۔اس کے سوا جو بھی گناہ ہو میں وہ معاف کر سکتا ہوں اور