خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 525
خطبات طاہر جلد 13 525 خطبہ جمعہ فرمود و 22 جولائی 1994ء شرک فی التوحید اور شرک فی الرسالت کی وضاحت توہین رسالت کا قانون احمدیوں پر تبر چلانے کیلئے ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1994ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔آج بھی دنیا میں مختلف مقامات پر جماعت احمدیہ کے یا ذیلی تنظیموں کے اجلاسات ہو رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے ان اجلاسات کا اعلان کر دیا جائے تا کہ احباب ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ضلع میر پور خاص سے اطلاع ملی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کا جو سالانہ اجتماع ہے آج 22 / جولائی سے شروع ہو رہا ہے اور دو دن تک انشاء اللہ تعالیٰ جاری رہے گا۔خدام الاحمدیہ گوجرانوالہ کی تین مجالس کا سالانہ اجتماع بھی آج مجلس انصار اللہ بنگلور (بھارت) کا دوسرا سالانہ صوبائی اجتماع 24 جولائی بروز اتوار منعقد ہو رہا ہے اور کل 23 / جولائی کو لجنہ اماءاللہ ڈھاکہ کا ایک سیمینار اور خدام الاحمدیہ سکار برا کینیڈا کا سالانہ اجتماع منعقد ہوگا۔منعقد ہو رہا ہے۔گزشتہ خطبے میں میں نے ذکر کیا تھا کہ پاکستان میں گستاخی رسول کے نام پر کچھ ہنگامے ہوئے ، کچھ شور پڑا ، کچھ حکومت کو یوں محسوس ہوا جیسے زلزلہ طاری ہو گیا ہو۔کچھ معافیاں مانگی گئیں، کچھ بیانات سے لوگ منحرف ہوئے۔ایک عجیب و غریب سا ہنگامہ ہوا تھا اس کے متعلق میں ذکر کر رہا تھا کہ یہ کیوں ہو رہا ہے اور کیا ہو رہا ہے اور یہ خیال تھا کہ میں انشاء اللہ آئندہ خطبے میں اس کی مذہبی