خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 521

خطبات طاہر جلد 13 521 خطبہ جمعہ فرمودہ 15 / جولائی 1994ء دینے کا فیصلہ کر لیتا ہے فَلَا مَرَدَّ لَہ کوئی نہیں ہے جو اسے ٹال سکے۔کوئی نہیں ہے جو اس کے سزا کے فیصلے کے درمیان حائل ہو سکے وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَّال اور اور بھی مددگار اس قوم کو خدا کی پکڑ سے پھر بچ نہیں سکتے۔کہیں دنیا میں کوئی ان کامددگار باقی نہیں رہتا۔تو بظاہر تو ایسے وقت کے قریب قوم کو پہنچایا جا رہا ہے لیکن اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہماری گزشتہ گریہ وزاری کے نتیجے میں قوم کو اصلاح کا موقع اور دیتا ہے یا خدا کے نزدیک وہ حالت جا پہنچی ہے جس کے متعلق حضرت نوح کو بتایا گیا تھا کہ اب ان میں جو بھی ہے وہ غلط کا رلوگ پیدا کرنے والا ہے۔اب اس قوم کو بدیوں کے گھیرے سے بچایا نہیں جاسکتا۔تو جو بھی خدا کی تقدیر ہوگی حکمت پر مبنی ہو گی مگر جہاں تک سمجھانے کی باتیں ہیں وہ تو میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے وہ ہمارا فرض ہے اور میں سمجھا تا رہوں گا۔توہین رسالت کی بحث میں اب میں براہ راست مذہبی پہلو سے داخل ہوتا ہوں۔سوال یہ ہے کہ صرف تو ہین رسالت کا سوال ہے یا تو ہین خداوندی کا بھی کوئی سوال ہے۔یا ملائک کی توہین کا بھی سوال ہے یا کتب کی بھی توہین کا سوال ہے۔توہین رسالت سے صرف حضرت اقدس محمد مصطفیٰ کی توہین کی مذموم کوشش ہے یا دیگر انبیاء کی توہین کا بھی کوئی سوال ہے۔یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا وہ انبیاء جو کسی قوم کے نزدیک سچے ہیں انہی کی تو ہین کا مسئلہ ہے یا ان کی تو ہین کا بھی مسئلہ ہے جن کو لوگ جھوٹا سمجھتے ہیں۔ان کے متعلق قرآن کیا اجازت دیتا ہے؟ اگر قرآن یہ کہے کہ جن نبیوں کو تم سچا سمجھتے ہو ان کی عزت کی خاطر کھڑے ہو جاؤ اور ان کی تو ہین کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قوانین بناؤ اور جن کو تم جھوٹا سمجھتے ہو ان کی تذلیل کی کھلی اجازت دو تو پھر ساری دنیا میں مذہب کے نام پر فساد پھیل جائے گا کیونکہ تمام دنیا میں بکثرت ایسے ہیں جو اکثر نبیوں کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔یہ علماء کی جہالت کی حد ہے کہ اس بات کو سمجھتے نہیں کہ اسلام کے سوا کوئی بھی ایسا مذ ہب نہیں جس نے تمام دنیا کے انبیاء کی عصمت کی حفاظت کی ہو اور انہیں سچا قرار دیا ہو۔اگر ہے تو کوئی نکال کے دکھائے اور ایسی جاہل قوم ہے کہ پاکستان کے علماء نے اخباروں میں جو بیان دیئے ہیں ان کی شہ سرخیاں لگی ہیں کہ صرف ایک اسلام ہے جس نے عصمت رسالت کا تصور پیش کیا ہے اور کسی قوم کسی مذہب میں یہ تصور نہیں ہے یعنی آنحضرت ﷺ کی رسالت کی بات کرتے ہیں اور باقی انبیاء کی نہیں۔حالانکہ صرف ایک اسلام ہے جس نے تمام دنیا کے مذاہب کے نبیوں کی