خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 490 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 490

خطبات طاہر جلد 13 490 خطبہ جمعہ فرمودہ 24 / جون 1994ء ان کو بھیجا گیا کہ آپ جا کے چابی ٹھیک کریں، درست کریں یا تالا کھول دیں جو بھی شکل تھی۔تو یہ واقعہ ان کو خوب اچھی طرح یاد تھا اور سبز پگڑی والے مشہور تھے۔ہر جگہ مبلغ کے طور پر جہاں پھرتے تھے ہر دلعزیز ہوتے تھے غیر احمدی علماء ان سے بہت گھبراتے تھے کیونکہ اللہ کے فضل سے ان کو استدلال کی بھی بڑی طاقت نصیب تھی اور طبیعت میں مزاح بھی تھا۔جہاں موقع محل کا تقاضا ہو وہاں مزاح ملا کر ساتھ اپنی دلیل کو بڑی طاقت عطا کر دیا کرتے تھے۔کل اطلاع ملی ہے کہ آپ وصال پاگئے ہیں مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو چکے ہیں۔ان کے رشتہ دار کافی دنیا میں خدا کے فضل سے پھیلے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا کی برکت سے اس خاندان کو بہت برکت ملی ہے، سب دنیا میں پھیل گئے ہیں۔میرا خیال ہے اس وقت وصال کے وقت تک یہ ایک جوڑا ایک سو چھتیں بن چکا ہے تو اللہ کے فضل سے اس طرح صحابہ کی اولا د کو بھی بڑی برکت ملی ہے۔دوسرے ایک بزرگ سید غلام ابراہیم صاحب صدر جماعت احمدیہ کیندره پاڑاہ (اڑیسہ) تر اسی سال کی عمر میں وفات پاگئے۔قادیان میں پہلی بار ان سے ملاقات ہوئی تھی اور میں ان سے بہت متاثر ہوا تھا۔بہت بزرگ صاف گو اور بہت ہی باوفا انسان تھے۔سونگڑہ کی جماعت میں شدید مخالفت کے دوران بھی یہ ثابت قدم رہے اس کے ارد گرد کے علاقے میں بھی اور ہمیشہ احمدیت کے لئے ایک ننگی تلوار رہے۔ان کو احساس ہو گیا تھا کہ ان کے وصال کے دن قریب آ رہے ہیں۔عمر بھی زیادہ تھی اور صحت بھی کافی گر گئی تھی تو وہیں مجھ سے انہوں نے وعدہ لیا کہ میرا نماز جنازہ آپ نے ضرور پڑھانا ہے اور پھر ہر خط میں یاد دلایا کرتے تھے کہ وہ میرا وعدہ نہیں بھولنا۔میں ان کو تسلی کا جواب دیا کرتا تھا کہ خدا کرے آپ کو لمبی صحت ملے مگر وہ کہتے تھے کہ نہیں آپ نے یہ وعدہ ضرور یا درکھنا ہے کہ میری نماز جنازہ پڑھائیں۔تو اس لئے آج کی نماز جنازہ میں ان کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس کے علاوہ کچھ نام ہیں جن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تو نماز جمعہ کے بعد عصر کی نماز ہوگی اور عصر کی نماز کے معا بعد دوست صف بندی کر لیں۔ست صف بندی کر پھر انشاء اللہ نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے گی۔