خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 41 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 41

خطبات طاہر جلد 13 41 خطبہ جمعہ فرمودہ 21 /جنوری 1994ء اللہ نے اپنی ”انا“ سے آپ کو سب کچھ عطا کیا ہے۔اپنی لذتوں کو اللہ کی طرف منتقل کرنے کا جہاد شروع کریں۔( خطبه جمعه فرموده 21 / جنوری 1994ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أجَلُهُمْ فَإِنَّ اللهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا (الفاطر : 46) پھر فرمایا :۔اس آیت سے متعلق گفتگو سے پہلے میں اول تو کچھ اجتماعات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اس کے بعد گزشتہ خطبے میں کہی ہوئی ایک بات کے متعلق مزید وضاحت پیش کروں گا۔آج حلقہ شورکوٹ ضلع جھنگ اور حلقہ چک سکند رضلع گجرات کی جماعتیں اپنا سالانہ جلسہ منعقد کر رہی ہیں۔چک نو پنیار ضلع سرگودھا کا جلسہ سالانہ بھی آج ہی ہو رہا ہے، بھکر میں بھی ضلعی سطح پر سالانہ جلسہ ہو رہا ہے، اور مجلس انصار اللہ بین افریقہ کا تیسرا سالانہ اجتماع آج 21 جنوری سے شروع ہورہا ہے اور کل تک جاری رہے گا۔ان سب کو احباب اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔گزشتہ جمعے میں، میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا کہ ہماری تمام اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں اور اسی طرح دیگر انبیاء بھی خدا میں ایسے منہمک