خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 434
خطبات طاہر جلد 13 434 خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء صل الله علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد سے ہم نے اسے زندہ محسوس کیا اور اسی زندگی سے ہمارے محبت کے رشتے زندہ ہو گئے ، ہمارے دل دوبارہ دھڑکنے لگے، ہم میں اجتماعیت کا احساس، پیدا ہوا۔یہ جب تک زندہ رہے گا ہم دنیا کو امت واحدہ بناتے رہیں گے۔یہ طاقت ہمیں خدا سے نصیب ہوئی ہے، کوئی دنیا کی طاقت، یہ طاقت ہم سے چھین نہیں سکتی۔راز اس کا وہی ہے جو میں بیان کر چکا ہوں۔اس کو سمجھیں، اس پر قائم ہو جائیں تو آپ کے اندر مزید مقناطیسی طاقتیں پیدا ہوں گی اور آپ بڑی قوت کے ساتھ نئے آنے والوں کو اپنے ساتھ کھینچیں گے اور یہ اجتماعیت کا دائرہ بڑھتا چلا جائے گا۔اللہ کرے کہ ہمیں آنحضرت ﷺ کی ان نصیحتوں کو سمجھنے اور حرز جان بنانے یعنی جان میں ایک سب سے پیارا وجود سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اب اس کے مختلف اظہار ہیں۔ان اظہارات سے آپ اپنی محبتوں کے جائزے لے سکتے ہیں ان کا تجزیہ کر سکتے ہیں کہ کس حد تک آپ لکھی محبت کے اہل ہیں یاللہی محبت کرنے والے اور واقعہ اپنی زندگی کے روز مرہ کے اعمال سے ثابت کرنے والے ہیں کہ آپ کو ایک دوسرے سے اللہ کی خاطر محبت ہے۔میں یہ بات پھر خاص طور پر دہرانا چاہتا ہوں جو حضور اکرم نے فرمائی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ” میری محبت ان پر واجب ہوگئی جو لہی محبت میری وجہ سے کرتے ہیں مجھ پر فرض ہو گیا ہے کہ میں ان سے محبت کروں تو یہ مضمون روحانیت کا حرف آخر ہے۔تمام مذاہب کا اعلیٰ مقصد بندے کو خدا سے ملانا ہے اور خدا کی محبت کے آداب سکھانے ہیں ، وہ رستے بتانے ہیں جس پر چل کر انسان اللہ تعالیٰ سے محبت کر سکتا ہے۔ان رستوں کی تفصیل پر جائیں تو بہت مشکل رستے ہیں۔چھوٹے چھوٹے مقامات پر بڑی بڑی ٹھوکریں آتی ہیں اور بے شمار ایسے مقامات ہیں جہاں آپ کو یوں لگے گا کہ سانس اکھڑ گیا ہے اور چلنا دو بھر ہو گیا ہے۔لیکن یہ محبت کا رستہ ہے جو سب رستوں سے زیادہ آسان ہے اور تمام نصیحتوں کی جان ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری خاطر آپس میں پیار کرو گے تو وہ پیار تو ایسا ہے جو تم جانچ سکتے ہو، دیکھ سکتے ہو۔مجھ سے جو پیار کرتے ہو تم کئی دفعہ دھو کے میں رہتے ہو تمہیں پتا ہی نہیں لگ سکتا کہ پیار ہے بھی کہ نہیں۔اس پیار کی کچھ علامتیں ہیں جو ظاہر ہونی چاہئیں وہ اللہ ہمیں بتاتا ہے محمد رسول اللہ کی وساطت سے۔وہ علامتیں یہ ہیں کہ اگر تم سچی محبت مجھ سے کرتے ہو تو آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے کیونکہ ان سب کا رشتہ مجھ سے ہے۔