خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 407 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 407

خطبات طاہر جلد 13 407 خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جون 1994ء حبل اللہ سے مراد اخلاق محمدی ہیں جو آب حیات ہیں۔جھوٹ اور بد دیانتی کو جڑ سے اکھیڑ دیں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جون 1994 ء بمقام بیت النور نن سپٹ ہالینڈ ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کیں۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ پھر فرمایا:۔(آل عمران: 104 ) آج کا یہ خطبہ جو میں ہالینڈ سے نن سپٹ کے مقام سے دے رہا ہوں، یہاں ایک خاص تقریب ہے یعنی مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کا نواں سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور تین دن تک جاری رہے گا۔اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ صوبہ اڑیسہ ہندوستان کا بیسواں سالانہ اجتماع چار جون بروز ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے اور دو دن تک جاری رہ کر پانچ جون کو اختتام پذیر ہو گا۔ان دونوں اجتماعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں جو نصیحتیں کروں گا وہ در حقیقت صرف خدام سے تعلق نہیں رکھتیں یا اطفال سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ تمام دنیا کے احمدی مردوں، عورتوں، بوڑھوں،