خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 388
خطبات طاہر جلد 13 388 خطبہ جمعہ فرمودہ 27 رمئی 1994ء فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا تم اس کی نعمت کے ذریعے بھائی بھائی بنے ہو۔نعمت سے جیسا کہ آپ قرآن کریم کے محاورے سے معلوم کر سکتے ہیں۔اول مراد نبی ہوتا ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ جب تو میں پھٹ جاتی ہیں تو نبوت کے فیض کے بغیر وہ دوبارہ اکٹھی نہیں ہوا کرتیں۔کوئی دنیا کی طاقت مذہبی لحاظ سے پھٹی ہوئی اور پھٹتی ہوئی قوموں کو دوبارہ ایک ہاتھ پر جمع نہیں کر سکتی سوائے نبوت کے۔پس ان معنوں میں نبوت حبل اللہ ہے۔شریعت کے لئے کتاب اترتی ہے۔مگر اس کتاب کے ساتھ تعلق نبوت کے ذریعے قائم ہوتا ہے اور جب ایک دفعہ ایک ہاتھ پر جمع ہونے کے بعد پھر تو میں پھٹ جاتی ہیں تو پھر نبوت ہی کا فیض ہے جو انہیں دوبارہ اکٹھا کیا کرتا ہے۔فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا میں یہ پیغام ہے اور جماعت احمد یہ اس پیغام کی ایک زندہ حقیقت بن کر منصہ شہود پر ابھری ہے۔ایک زندہ ثبوت بن کر ظاہر ہوئی ہے۔تمام دنیا میں دوسرے مسلمان فرقوں اور مذاہب کو دیکھ لیں جب وہ ایک دفعہ پھٹنے شروع ہوئے تو پھٹتے چلے گئے۔ان سے وحدت جاتی رہی۔ایک ہاتھ پر وہ اکٹھے پھر نہ ہو سکے۔نہ وہ ہاتھ آسمان سے اتر اندان کو توفیق ملی کہ اس ہاتھ میں ہاتھ دے کر وہ پھر ا کٹھے ہو جائیں۔ان کے دل ہے تو پھر بٹتے ہی رہے۔ان کے باہمی عناد اور زیادہ دشمنی میں تبدیل ہوتے رہے۔لیکن دشمنوں نے محبت کا روپ پھر نہ دھارا۔ایک ایسی درد ناک کہانی ہے جو تمام عالم میں اسی طرح آپ کو چسپاں ہوتی ہوئی دکھائی دے گی۔آج صرف ایک جماعت احمد یہ ہے کہ اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ یہ اعلان عام کر سکتی ہے کہ کسی نے اگر حبل اللہ پر اکٹھے ہوتے ہوئے کسی کو دیکھنا ہے تو آئے اور جماعت احمدیہ کا مشاہدہ کرے۔تمام دنیا میں 134 ممالک میں پچھلے سال تک تھا اور اب یہ سلسلہ ایک سو چالیس ممالک تک پھیل چکا ہے۔تو دنیا کے ایک سو چالیس ممالک میں مختلف مذاہب سے جو پہلے مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے۔وہ لوگ مختلف زبانیں بولنے والے، مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے، مختلف سیاسی مملکتوں میں بسنے والے یا ان کے باشندے آج ایک ہاتھ پر اس طرح اکٹھے ہو گئے ہیں کہ ایک ملت واحدہ وجود میں آگئی ہے۔اگر یہ اللہ کی نعمت کے ساتھ نہیں تھا تو کیسے ممکن تھا۔پس وہ خدا کی نعمت دوبارہ نبوت کے طور پر ہم میں اتری ہے اور وہی محمد ی نبوت ہے، وہی اللہ اور رسول کی محبت میں قائم ہونے والی جماعت ہے جسے خدا تعالیٰ نے نبوت کی نعمت سے پھر