خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 346 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 346

خطبات طاہر جلد 13 346 خطبہ جمعہ فرمود و 6 رمئی 1994ء کراہت کرتے ہو اور كَرِهْتُمُوهُ کا ایک مضمون یہ ہے کہ اب سن لیا ناتم کیسی کراہت کر رہے ہولیکن روز مرہ یہی گوشت کھاتے ہو یہی گند کرتے ہو۔تو یہ بات خصوصیت کے ساتھ جماعت جرمنی کو مضبوطی سے پکڑ لینی چاہئے کہ اگر کسی بھائی کے پیچھے اس کی برائی ہورہی ہے تو اس مجلس میں اٹھ کر اس کو کہا جائے یہ جائز نہیں ہے، ہم یہ پسند نہیں کرتے۔اگر وہ باز نہیں آتا تو اس مجلس سے اٹھ کے آجائیں اور کوشش کریں کہ معاشرے سے اس بدی کی بیخ کنی ہو جائے اس کا قلع قمع ہو جائے اس کی جڑیں اکھاڑ کے پھینک دی جائیں اور بھی بہت سی نصیحتیں تھی جو کر سکتا تھا اس معاملے میں لیکن مجلس شوریٰ کو میں آخر پر یہی نصیحت کرتا ہوں کہ یہ اور اس سے ملتی جلتی دوسری برائیاں جن پر آپ کی نظر ہے ان کو دور کرنے کے لئے خصوصیت سے پروگرام بنا ئیں اور ان پر عمل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے توفیق چاہتے رہیں۔دعاؤں کے ساتھ کوشش کریں تا کہ ہم جو بڑی تیزی سے جرمنی میں خدا کے فضل کے ساتھ پھیل رہے ہیں ہم برائیاں لے کر دوسروں تک نہ پہنچیں بلکہ برائیاں دور کرنے والے بن کر ان تک پہنچیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔