خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 319 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 319

خطبات طاہر جلد 13 319 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء بڑھتے چلے جاتے ہیں۔وہ اپنی عزت کو خود کن نگاہوں سے دیکھتا ہے۔کیا وہ عزت اس کے دل میں تکبر پیدا کر دیتی ہے یا اس کے برعکس جلوہ دکھاتی ہے۔یہ وہ ساری باتیں ہیں جو ہمیں اپنی سوچوں سے اصلى الله نہیں ملیں گی ، حضرت محمد مصطفی مے کا حسن دیکھنے کے نتیجے میں جوں جوں آپ کا حسن ہمارے دل پر جلوہ گر ہو کے اسے اپنا بنا تا چلا جائے گا، اسی طرح ، اسی رفتار کے ساتھ، ہم تقویٰ کے مضمون سے بھی آگاہ ہوں گے اور تقویٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اکرام کے تقاضوں سے بھی آگاہ ہوں گے۔پس اس پہلو سے میں احادیث نبویہ کے اس مضمون میں دوبارہ داخل ہوتا ہوں جو میں شروع کر چکا تھا۔ترمذی کتاب البر والصلۃ میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے، فرماتے ہیں: صلى الله قال: قال رسول الله له ليس منا من لم يرحم صغيرنا ويوقر كبيرنا و يامر بالمعروف وينه عن المنكر۔(ترمذی کتاب البر والصلۃ حدیث نمبر : 1844) ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے۔کون ہم میں سے نہیں ہے؟ فرمایا، جو اپنے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور اپنے بڑوں کی تو قیر نہیں کرتا۔ان کے ساتھ عزت کا معاملہ نہیں کرتا و یامر بالمعروف وينه عن المنكر اور معروف باتوں کا حکم نہیں دیتا یا ان کی تلقین نہیں کرتا اور بری باتوں سے روکتا نہیں۔یہ جو مجلس شوری کا میں نے تصور آپ کے سامنے رکھا تھا یہ حدیث بعینہ اس پر چسپاں ہو رہی ہے۔ہماری مجلس شوریٰ وہی ہو گی جہاں چھوٹوں پر رحم کیا جائے گا، بڑوں کی عزت کی جائے گی اور نیک باتوں کی نصیحت کی جائے گی ، بری باتوں سے روکا جائے گا یہ خلاصہ ہے مجلس شوری کا، لیکن اس حدیث کے حوالے سے ایک بات جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آج کل بعض علماء دین امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا بالکل الٹ معنی لیتے ہیں جس کا حضور اکرم ﷺ کے ارشاد سے کوئی بھی تعلق نہیں۔ایک موقع پر حضور اکرم نے فرمایا کہ اگر تم کوئی بری چیز دیکھتے ہو، اپنے ہاتھ سے اس کو روک سکتے ہو تو روک دو، اگر نہیں تو زبان سے منع کرو، اگر زبان سے بھی منع نہیں کر سکتے تو دل میں برا مناؤ۔ایک بہت ہی گہری حکمت پر مبنی ، بہت ہی پاک نصیحت تھی جو جب ٹیڑھے دماغوں میں پڑی ہے تو اس نے دیکھیں کیسا ٹیڑھا رخ اختیار کر لیا۔اب یہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم ہے