خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 292
خطبات طاہر جلد 13 292 خطبہ جمعہ فرمود و 22 را پریل 1994ء باشندے امریکہ میں آباد ہوئے ہیں مسلسل سفید قوموں کے ظلم کے نتیجے میں ان میں بدقسمتی سے احساس کمتری جگہ پا گیا ہے اور کسی قوم کے لئے احساس کمتری سے مہلک اور کوئی چیز نہیں ہے۔جماعت احمدیہ کو جو وہاں جدو جہد در پیش ہے اس میں ایک بڑی جد و جہد اس بات کی ہے کہ اپنے افریقن امریکن بھائیوں کو یقین دلائیں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارے دلوں میں آپ کی ویسی ہی عزت ہے جیسے ہر دوسرے مسلمان بھائی کی ہونی چاہئے۔ایک عالمی جماعت ہے اس میں کوئی قومی اور علاقائی تفریق پیش نظر نہیں، نہ روا رکھی جاتی ہے۔یہ باتیں سمجھانے کی ضرورت پڑتی ہے اور مسلسل پڑتی چلی جاتی ہے اور بعض ایسے بھی ہیں کہ جن کو میں براہِ راست خطوں کے ذریعے بھی سمجھاتا رہتا ہوں لیکن پھر کچھ عرصے کے بعد وہی بات پھر دوبارہ نکل آتی ہے لیکن ایسے چند ہیں۔اللہ کے فضل سے امریکہ میں افریقن احمدیوں کی اکثریت ایسی ہے جو مخلص ، مالی قربانی میں بھی پیش پیش، غریب ہے مگر اخلاص میں غریب نہیں لیکن وہ جو چند ایسے لوگ جن میں احساس کمتری پر مبنی بغاوت سر اٹھاتی ہے ، وہ بعض جگہ دوسروں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے ان کی شہرت اچھی نہیں رہتی یعنی جماعت کی بحیثیت مجموعی شہرت اچھی نہیں رہتی۔اس کا تبلیغ پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔بعض ایسے علاقے ہیں جہاں تبلیغ کے رکنے کی وجہ جیسا کہ بعض ان میں سے کہتے ہیں ہرگز یہ نہیں کہ نعوذ باللہ پاکستانی ان لوگوں کو اپنے سے نیچا دیکھتے ہیں، اس کے نتیجے میں رد عمل پیدا ہوتا ہے یہ بالکل جھوٹ ہے۔پاکستانیوں کی اکثریت کو میں جانتا ہوں، کوئی پاگل کہیں پیدا ہو جائے تو اور بات ہے، دنیا میں ایسے پاگل ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن اکثریت تو بچھنے والی ہے، اخلاص والی ہے، اپنے غیر ملکی بھائی کو جو پاکستان کے لحاظ سے غیر ملکی ہو ، جب احمدیت میں دیکھتے ہیں تو ان کے دل کشادہ ہوتے ہیں ،ان کی آنکھیں راہوں میں بچھتی ہیں۔بہت ہی پیار اور محبت سے وہ ان کو دیکھتے ہیں اور ان سے حسن سلوک کرتے ہیں اس لئے یہ الزام درست نہیں ہے۔غیروں نے آپ کو ٹھوکریں ماریں، غیروں نے تکلیف دی، اپنوں سے اس کے بدلے اتاریں گے ! یہ تو ظلم ہے، یہی پاکستانی ہیں جو باقی دنیا میں بھی تو خدمت کر رہے ہیں وہاں کیوں نہیں کوئی ایسی حرکتیں کرتے۔اس لئے اگر کہیں کچھ ٹیڑھے دماغ کے ہوں تو ان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔بہت بڑا گناہ ہے اگر اپنے نسبتا کم کالے رنگ کی وجہ سے ان کے نسبتا زیادہ کالے رنگ پر کوئی تکبر کرے۔کالوں میں تو آپ بھی ہیں، چاہے کیسے ہی گورے