خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 280 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 280

خطبات طاہر جلد 13 280 خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1994ء پس یہ اللہ کی تجھ پر رحمت تھی اور غیر معمولی رحمت کہ تو ان پر نرم اور مہربان ہو گیا اور اس کے نتیجے میں وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ یہ سارا مضمون وہی ہے جو میں پہلے کچھ حصہ بیان کر چکا ہوں۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس مضمون میں اور اس پہلے مضمون میں جو میں نے ابھی آپ کے سامنے رکھا ہے تضاد کوئی نہیں ہے۔اس آیت سے پتا چلتا ہے کہ محمد مصطفی ﷺ کا نرم دل ہونا ان کو اکٹھے کرنے کا موجب بنا ہے اور اس آیت سے پتا چلتا ہے کہ تو اگر سب کچھ بھی زمین میں خرچ کر دیتا تو ان کو اکٹھا نہ کر سکتا۔ان دو میں کوئی تضاد نہیں ہے بلکہ دو الگ الگ باتیں ہیں۔مومنوں کے دلوں کی محبت پیسے کے نتیجے میں نہیں ہوتی اور خرچ کے نتیجے میں نہیں ہوتی اس مضمون کو چھوڑ کر ، بعض لوگ سمجھتے ہیں ، یعنی اس کو نظر انداز کر کے کہ رسول اللہ ﷺ کا تو پھر کوئی واسطہ ہی کوئی نہ ہوا۔صرف اللہ نے براہ راست محبت پیدا کر دی ہے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے وسیلے کی کیا بات ہوئی ؟ یہ محض کم نہی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی حملے کے ذریعے ہی اللہ تعالیٰ نے مومنوں میں محبت پیدا کی ہے اور آپ کے رحمت ہونے کی ایک یہ نشانی بھی ہے فَمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ تجھے جو ہم نے رحمۃ للعالمین بنایا ہے اس رحمت کے اندر بہت سے اخلاقی پہلو ہیں۔ایک پہلو اس کا یہ ہے کہ تو ان پر مہربان ہے، نرم دل ہے اور اس کے نتیجے میں پھر وہ اکٹھے ہوئے ہیں ورنہ یہ بھاگ جاتے تو صاف پتا چل رہا ہے کہ مومنوں کی تالیف قلب میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی رحمت کا ایک براہ راست گہرا تعلق ہے اور وہ رحمت جب لِنتَ لَهُمْ کے طور پر جلوہ گر ہوتی ہے، رحمت کے بہت سے پہلو ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ دل ان کی محبت میں نرم ہو جاتا ہے، ان کے لئے ہر وقت جھکا رہتا ہے تو پھر مومنوں کے لئے ایک تالیف قلب کا سامان پیدا ہوتا ہے۔دوسرا مضمون جو اس میں ہے یہ ہے کہ کوئی دنیاوی ذریعہ، اگر اللہ کی رحمت تجھے عطا نہ ہوتی، اور وہ یہ رحمت تھی جس کا ذکر کیا ہے، کوئی دنیاوی ذریعہ نہ مومنوں کو اکٹھا کر سکتا تھا اور نہ کبھی قوموں میں مال و دولت کے خرچ سے محبتیں پیدا ہوئی ہیں اور یہ بھی یا درکھیں وہ لوگ جن کو لالچ ہو، جو پیسے کے