خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 209 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 209

خطبات طاہر جلد 13 209 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مارچ 1994ء روح القدس ان دو کے جوش سے پیدا ہوتی ہے۔جب تم اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہو گے اور ذہن میں وہ ربوبیت تامہ ہوگی جس کا تعارف سورۃ فاتحہ کروارہی ہے رَبِّ الْعَلَمِينَ جو رحمن ہے جو رحیم ہے جو مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہے۔تو پھر دیکھو تمہارے نفس سے ان دونوں کے ملنے سے کیسی وہ پاک روح پیدا ہوتی ہے جسے روح القدس کہا ہے۔اور پھر آگے اس مضمون کو اسی طرح بڑھاتے ہیں۔فرماتے ہیں اور روح خبیث کی تسخیر سے ان کی نجات چاہوں جو نفس امارہ اور شیطان کے تعلق شدید سے جنم لیتی ہے۔“ اب سورۃ فاتحہ جب آپ کو کہتی ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کی دعا کرو اپنی عبادت کو خدا کے لئے خالص کر دو، یہ عبادت کا خلاصہ ہو، اس کے نتیجے میں سب سے پہلی کیا چیز عطا ہوتی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ وہ رستہ دے جو انعام یافتہ لوگوں کا رستہ ہے اور وہی روح القدس کا رستہ روح القدس محمد رسول اللہ کے رستے پر ہے تو فرمایا کہ یہ دعا کرو گے تو پھر تمہیں روح القدس عطا ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔اپنی عبودیت کا خالص تعلق تمام ربوبیت سے جوڑ لو اس کے نتیجے میں تم اس لائق ٹھہرو گے کہ تمہاری یہ دعا قبول ہو اور تمہیں روح القدس عطا ہوا اور خبیث چیزوں سے نجات کی بھی یہی راہ ہے۔“ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں پھر میں اس دعا میں یہ بات بھی شامل کرتا ہوں اور روح خبیث تسخیر کی تسخیر سے ان کی نجات چاہوں جو نفس امارہ اور شیطان کے تعلق شدید سے جنم لیتی ہے اور مغضوب اور ضالین کی اگر کوئی تعریف کی جائے تو اس سے بہتر تعریف نہیں ہو سکتی۔وہ لوگ جو نفس امارہ کے غلام بن جائیں اور شیطان سے شدید تعلق جوڑ لیتے ہیں وہی ہیں جن کا ذکر فرمایا گیا ہے مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ان میں سے نہ ہو جائیں یہ ہمیں دعا سکھائی گئی ہے تو میں بتو فیق تعالی کا ہل اورست نہیں رہوں گا“ کہ اللہ سے تو فیق پاتے ہوئے یہ وعدہ کرتا ہوں خدا سے کہ میں کاہل اورست نہیں رہوں گا اور اپنے دوستوں کی اصلاح طلبی سے جنہوں نے اس سلسلہ میں داخل ہونا بصدق قدم اختیار کر لیا غافل نہیں ہوں گا۔“ آج جو آسمان سے قدس کی روح اتر رہی ہے اور پاک تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔اس 66