خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 198 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 198

خطبات طاہر جلد 13 198 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 / مارچ 1994ء یه نوران سب کے گھروں میں چمکنے لگا جن کے متعلق اللہ نے فیصلہ فرمارکھا تھا کہ ان کو بلند کرے گا یا اس کا مطلب یہ بنے گا۔اَذِنَ اللهُ اَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ بعضوں نے اس کی ضمیر پچھلی آیات کی طرف پھیری ہے مگر میرے نزدیک یہاں بيوت ہی دراصل ضمیر کا مرجع ہیں۔مراد یہ ہے ان گھروں کی طرف وہ نور چلا گیا، ان گھروں میں بسنے لگا، ان گھروں کو روشن کر دیا جن کے متعلق اللہ نے فیصلہ فرما لیا تھا، آنْ تُرْفَعَ کہ ان کے درجات بلند کئے جائیں گے ان گھروں کو بلند کیا جائے گا اور کیسے بلند کیا جائے گا۔وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمه “اس کا نام بلند کر کے۔تو نور کی حقیقت بھی ہم پر کھول دی، نور کی حقیقت ذکر الہی ہی ہے جن گھروں میں ذکر الہی کی آواز میں بلند ہوتی ہوں وہاں خدا کا نور اترتا ہے اور ان گھروں کو بلند کر دیتا ہے ان کو رفعتیں عطا کر دیتا ہے۔يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُو وَ الْأَصَالِ اس میں وہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں صبحوں کے وقت بھی اور شاموں کے وقت بھی ، وہ گھر ذکر الہی سے بھرے رہتے ہیں۔“ اس مختصر تشریح کے بعد اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس کی طرف آتا ہوں۔جو آج کے شائع ہونے والے انٹرنیشنل الفضل کے پہلے صفحہ پر طبع ہوئی ہے کیونکہ یہ مشکل عبارت ہے تو پھر ٹھہر ٹھہر کر سمجھانا پڑھے گا۔عام اردو جاننے والے بھی اس عبارت کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتے اور سرسری نظر سے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آئے گی کہ یہ کیا با تیں ہورہی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ تفصیل کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کے اس کا مضمون آپ پر واضح کیا جائے آپ فرماتے ہیں:۔” یہ سلسلہ بیعت محض بمراد فراہمی طائفہ متقین اب اس ٹکڑے کی کسی کو سمجھ نہیں آئی ، جو یہاں کے بچے ہیں یا امریکہ کا ایک بچہ سامنے آ کے بیٹھا ہوا ہے اس کے چہرہ پر فورا ایک مسکراہٹ آئی کہ ہمیں تو کچھ نہیں پتا چلا کہ کیا کہا۔بہتوں کو نہیں پتا چلے گا کہ عام زبان کی باتیں ہیں وہ بھی گہرائی میں ہیں اس لئے سطح سے دکھائی نہیں دیں گی۔فرماتے ہیں:۔یہ بیعت کا سلسلہ جو ایک ایسی متقیوں کی جماعت اکٹھا کرنے کے لئے جاری فرما گیا ہے۔جو ہمارا اصل مقصد ہے، یہ مراد ہے اس بات سے یعنی تقوی شعار لوگوں کی جماعت کو جمع کرنے کے لئے ہے۔ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔کہ جو متقی ہیں ان کو اکٹھا کرنے کے لئے یہ سلسلہ چلایا گیا ہے۔”تا ایسے متقیوں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک اثر ڈالئے تا کہ ایسے متقیوں