خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 192 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 192

خطبات طاہر جلد 13 192 خطبہ جمعہ فرموده 11 / مارچ 1994ء بندے ہیں بے اختیار ہیں۔یہ ہمارا اللہ ہی ہے جو غیظ و غضب کی آگ کو ٹھنڈا کر سکتا ہے اور یہ اللہ ہی ہے جو ہماری خوشیوں کو اور بڑھاتا چلا جائے گا۔پس اہل ربوہ اور اہل پاکستان کی ان خوشیوں کی راہ میں جو خدا نے ان کو عطا کی ہیں روڑے اٹکانے والوں کا بدلہ میں نے اس طرح لیا کہ آج کے دن بین الاقوامی احمد یہ ٹیلی ویژن کو ہدایت کی کہ وہ چاند اور سورج کے گرہن کی خوشخبریاں اہل ربوہ کے نام سے منسوب کر کے ان کا ذکر، ان کی خوشیوں کے پروگرام بنائیں وہ ساری دنیا کو دکھا ئیں۔اس وقت تو میں نے اہل ربوہ کا نام لیا تھا غالبا یہی نام لیا جا رہا ہو گا۔لیکن اب مجھے خیال آیا کہ صرف ربوہ نہیں اور بھی تو پاکستان کے احمدی ہیں جن کے متعلق اب قانون بنا کر نوٹس دیئے جاچکے ہیں کہ خبردار جو تم خدا کے فضلوں پر خوش ہوئے۔پھر خدا کے فضلوں کو روک دو اگر روکا جا سکتا ہے تو۔خوشی کس طرح چھین سکتے ہو۔فضل نازل ہوں گے تو خوش تو ہم ہوں گے۔لیکن خدا کے فضلوں کو روکو گے کیسے؟ یہ تو سمجھاؤ!! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ تمہیں نصیب نہیں ہوا تو جس کو دیتا ہے اس کو دے گا اور دیتا چلا جائے گا اور روکو گے کیسے؟ وہ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ہے، بڑے فضل ہیں اس کے پاس۔ایک روکو گے تو دس اور عطا فرما دے گا دس رو کو تو ہزار اور عطا کر دے گا۔پس جماعت احمدیہ کے اوپر خدا کے جو فضل برس رہے ہیں۔ان کو تو روکنے کی تمہیں طاقت نہیں۔لگالوزور۔خوشیاں بھی نوچ نہیں سکتے، وہ تو دلوں میں پیدا ہوتی ہیں اور کوئی دنیا کی طاقت تمہارے دلوں سے وہ غیظ و غضب اور حسرت نوچ نہیں سکتی۔وہ تو بڑھتی ہی بڑھتی ہے۔قرآن کریم کی پیشگوئی ہے کہ یہ لوگ جو آخرین میں پیدا ہوں گے یہ اللہ کے فضل کے ساتھ بڑھیں گے۔ان کے حق میں پیش گوئیاں پوری ہوں گی۔ایک کھیتی کی طرح نشو نما پا کر بلند تر ہوں گے اور مضبوط تر ہوتے چلے جائیں گے۔تو بعض ظالم ایسے ہیں کہ ان کے مقدر میں غیظ و غضب کے سوا کچھ نہیں۔لِيَغِيظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ - و۔وہ جو حضرت مسیح موعود کے منکر ہیں ان کے لئے غیظ کے سوا کچھ نہیں۔ہے۔- پس اس غیظ کا کیا علاج ہے میرے پاس جب کہ خدا فرماتا ہے کہ ہر احمدیت کی ترقی پر یعنی احمدیت کا لفظ نہیں ہے۔میں وضاحت کر دوں محمد رسول اللہ اللہ کی دوسری شان کے اظہار کا تذکرہ ہو رہا ہے شانِ احمدی، وہ شان جو مسیحیت سے ملتی جلتی ہے وہ شان جس کا انجیل میں ذکر ہے اس لئے بطور استنباط میں یہ بات کہہ رہا ہوں کہ حضرت محمد مصطفی علیہ کی وہ شان جس کا تو رات سے تعلق تھا وہ