خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 182
خطبات طاہر جلد 13 182 خطبہ جمعہ فرموده 11 / مارچ 1994ء اگر ہو بھی تو سال میں جو باقی تین سو چونسٹھ دن پڑے ہیں ان دنوں میں عزرائیل بے کار بیٹھتا ہے۔کیا مقدر اور لازم ہے کہ تم جمعہ کے دن بخشش کروانے کے بعد مرو گے !! پس موت تو ہر وقت آ سکتی ہے اس کا کوئی وقت مقرر نہیں کوئی دن مقرر نہیں۔تو روز مرہ کی پانچ وقت کی نمازیں اس لئے آتی ہیں کہ تم بخشی ہوئی حالت میں ، دھلی ہوئی ، پاک حالت میں یہاں سے روانہ ہو۔پس اس پہلو سے جماعت کو میں نماز با جماعت کی طرف متوجہ کرتا ہوں اور وہ دوسرے مسلمان بھائی بھی جو رفتہ رفتہ ہمارے جمعہ میں ٹیلی ویژن کے ذریعے شامل ہورہے ہیں اور یہ رجحان دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے، ان کو بھی میں نصیحت کرتا ہوں کہ آپ خود بھی اس طرف توجہ فرمائیں اور اپنے بھائی بندوں کو دوسروں کو بھی یہ پیغام پہنچا دیں کہ روز مرہ کی پانچ وقت کی نمازوں کا قائم کرنا یہ قرآن کریم کے پیغامات کی جان ہے اور اگر مسلمان اس بات پر قائم ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تمام دنیا میں مسلمانوں کی اصلاح کا ایک ایسا نظام جاری ہو جائے گا جس سے خدا کے فضل سے اسلام کو وہ پرانی کھوئی ظاہری عظمت اور شوکت بھی مل جائے گی کیونکہ ظاہری عظمت اور شوکت کا اصل تعلق اندرونی روحانی عظمت اور شوکت سے ہے۔اگر اندرونی روحانی عظمت اور شوکت بحال ہو جائے تو ظاہری عظمت نے پیچھے آنا ہی آنا ہے اگر اندرونی روحانی عظمت اور شوکت بحال نہ ہو، نہ ہو تو ظاہری شوکت کے پیچھے آپ جتنا چاہیں چکر لگائیں کچھ حاصل بھی کر لیں گے تو بے معنی ہوگی، بے روح کے جسم ہو گا۔خدا کے نزدیک اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوگی۔پس اپنے اندرونوں کو سنوار میں اور اندرونی عظمت کے پیچھے دوڑیں۔اللہ تعالیٰ وہ عظمت عطا فرمائے جس کے متعلق خدا خود فرماتا ہے: إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ تم میں سب سے معزز انسان وہ ہے،سب سے عظیم شخص اللہ کی نظر میں وہ ہے جو زیادہ متقی ہو۔پس تقویٰ کے تقاضے تو عبادت کے بغیر پورے نہیں ہو سکتے۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ اس طرف توجہ فرمائیں گے۔جمعہ کے دن جو برکتوں کا ذکر ملتا ہے وہ میں آپ کے سامنے ایک حدیث سے اس کی مثال رکھتا ہوں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ روایت ہے ابولبابہ بن عبد المنذر کی۔سنن ابن ماجہ فی فضل الجمعہ سے لی گئی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ ”جمعہ تمام دنوں کا سردار ہے اور اللہ کے پاس اس کی بڑی عظمت ہے اور وہ اللہ کے نزدیک یوم الاضحی اور یوم الفطر سے بھی زیادہ