خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 139
خطبات طاہر جلد 13 139 خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء روزہ جسم اور روح کی زکوۃ ہے۔قیام نماز اور مالی قربانی سے خدا آپ میں نور پیدا کرے گا۔( خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کریمہ کیں۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُوْنَ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيْلِ اللهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفَقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابِ اَلِيْهِ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَزُتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوْا مَا كُنتُمْ تَكْنِزُونَ (التوبه : ۳۴-۳۵) پھر فرمایا:۔جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے اس کے مضمون میں داخل ہونے سے پہلے میں ایک اور بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔کل کا دن جماعت کی تاریخ میں ایک بہت ہی روشن دن تھا یعنی 13 / رمضان۔کل سے پورے سو سال پہلے قادیان کے افق پر اور وہ افق مکہ تک پھیلا ہوا تھا خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تیرہ سو سال میں پہلی بار اس عظیم الشان پیشگوئی کا ظہور ہوا جو حضرت رسول ﷺ کے صلى